कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر تاریخی شہر قندھار میں

پربھنی:21 جنوری (نامہ نگارمحمد سرور شریف ) بتاریخ 20 جنوری بروز سنیچر مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی کی تعلیمی سیر سیکریٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن خمیسہ غلام محمد مٹھو، ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید اور مؤید المسلمین پر ائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط کی سرپرستی میں تعلیم سیر کے انچارج محمد خالد انصاری اور نائب انچارج عبیداللہ شریف سر کی نگرانی میں جماعت پنجم تا ہفتم کے 370 طلبہ اور 15 معلمین و معلمات پر مشتمل صبح اٹھ بجے تاریخی شہر قندھار کے لیے روانہ ہوئی ۔ اجتماعی طور پر بہترین ناشتے کے نظم کے بعد تمام معلمین ومعلمات نے قندھار اس تاریخی مقام سے طلباء کو واقف کروایا۔ اساتذہ نے اپنی نگرانی میں قندھار کے تاریخی قلعہ کا نظارہ کراتے ہوئے قلعے میں موجود توپ اور قلعے کے تاریخی دروازوں کی دلچسپ معلومات سے طلباء کو واقف کروایا ۔ اسی طرح قندھار کے مختلف مقامات میں آرام فرما بزرگان دین کے بارے میں بھی طلباء کو معلومات دی گئی ۔ اس طرح یہ تعلیمی سیر الحمدللہ خیر و عافیت کے ساتھ وقت مقررہ پر اسکول واپس پہنچی ۔ اس تعلیمی سیر کو بہترین انتظامات ،منصوبہ بندی اور نظم وضبط کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کرنے میں تعلیمی سیر کے انچارج محمد خالد انصاری سر اور نائب انچار عبید اللہ شریف سر نے اہم کردار ادا کیا۔ جماعت پنجم تا ہفتم کے تمام معلمین و معلمات نے انہیں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے