किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کچھی بازار پر بھنی میں پروقارافتتاحی تقریب کا انعقاد

پربھنی :29؍جون( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پر بھنی کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں تعلیمی سال 26 – 2025 کا افتتاحی تقریب 28جون 2025بروز سنیچر کو انتہائی شاندار انداز میں منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں اسکول انتظامیہ کے معزز اراکین ، اساتذہ اور سرپرست حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز فائزہ محمد یسین کی پر سوز آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض غلام حسین سر نے بہ احسن طریقے سے انجام دیئے ۔ تمام مہمانان گرامی اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کو آگے بڑھایا ۔ خطبہ استقبالیہ محمد فاروق سرنے پیش کیا ۔صدر مدرس محمد عبد الباسط صاحب نے تعلیمی سال26-2025 کی سالانہ منصوبہ بندی پر جامع انداز میں روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس تعلیمی منصوبے کو تیار کرنے میں خمیسہ محمد جنید صاحب نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ اسکول ویژن، اسکول مقاصد اور اسکول کے تھیم پر روشنی ڈالی اور ان پر عمل کرنے کا تیقن دیا۔تعلیمی منصوبہ بندی کے پہلے ستون نصابی تعلیم کومحمد عبیداللہ سر نے بڑے پر اثر انداز میں بیان کیا۔اقدار کی تعلیم اس نکتہ پر معز خان سر نے بصیرت افروز گفتگوکی اور کہا کہ اقدار کی تعلیم دور جدید کی ضرورت اور دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ بعد ازاں مہارت پر مبنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت کو محمد سرور شریف سر نے پر اثر انداز میں واضح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صرف تعلیمی اسناد کافی نہیں بلکہ بچوں کو عملی زندگی میں کا میابی کے لیے ضروری مہارتیں بھی سکھانا ضروری ہے۔اس تقریب کی صدارت محترم غلام محمد مٹھو صاحب نے فرمائی ۔ محترم موسی یوسف ناگانی محترم حاجی اسماعیل صاحب جناب ڈاکٹر محمد شیکھا صاحب ،محترم خمیسہ محمد جنید صاحب، جناب انور بھوجانی صاحب ، جناب فرحان ہنگورا اور جناب سکندر عبدالرزاق کوٹھاری صاحب اسٹیج پرجلوہ افروز تھے۔ نو منتخب رکن دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پر بھنی خمیسہ محمد جنید صاحب نے اس سالانہ منصوبہ بندی کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کےsucess کی تین Keys ہیں ۔نصابی تعلیم ، اقدار کی تعلیم اور مہارت کی تعلیم ۔ہماری قوم کو آگے بڑھانا ہے تو ہم کو اس طرح کے نظام تعلیم کو قائم کرنا ہوگا۔ اسکے بعد چیئرمین محترم موسی یوسف ناگانی صاحب نے سر پر ست حضرات سے مخاطبت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی ہمارےنو نہالوں کی صحیح تربیت میں ہے۔ اس تسلسل میں تقریب کے صدر محترم جناب خمیسہ غلام محمد مٹھوصاحب نے اسکول کے تھیم victim to victor پر نمایاں روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا جو قوم اپنی ترقی کے لیے محنت نہیں کرتی وہ نا کامیاب ہو جاتی ہے اور مایوسی کے اندھیروں میں گم ہو جاتی ہے ۔ سرپرست حضرات سے گزارش کی کے وہ ہمارا تعاون کریں تاکہ ہمارے نو نہال بہتر انسان بن سکیں ۔آخر میں باسط خان سر نے تمام مہماناں ،سرپرست حضرات اور اساتذہ کا صیم قلب سے شکریہ ادا کرتےہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے