कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کا طالب علم شیخ محمد عمیر ڈاکٹر کلام جونیئر سائنٹسٹ امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیاب

پربھنی:14؍جنوری(سرور شریف) اقرا اکیڈمی آف ایکسلینس اکولہ کی جانب سے منعقد ڈاکٹر کلام جونیئر سائنٹسٹ پہلے مرحلہ پر مشتمل آن لائن امتحان میں مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم شیخ محمد عمیر شیخ عامر نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ۔ ملکی سطح پر منعقد اس آن لائن امتحان میں مختلف ریاستوں کے اردو اور انگریزی ذریعہ تعلیم کے دو ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی ۔ ریاستی نصاب تعلیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کس طرح این سی ای ار ٹی کی کتاب سے متعارف ہوں اور کس طرح اس نصاب سے استفادہ حاصل کریں اس مقصد کے حصول کے لیے محمد شکیل انجینئر ڈائریکٹر اقرا اکیڈمی آف ایکسیلنس اکولہ یہ امتحان منعقد کرتے ہیں ۔ طالب علم شیخ محمد عمیر ابن شیخ عامر کی اس امتحان میں کامیابی پر صدر مدرس مؤید المسلمین پرائمری اسکول محمد عبدالباسط اور تمام اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے