कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں عظیم الشان استقبالیہ تقریب برائے سرپرست کا انعقاد

انتظامیہ ، اساتذہ کی محنتوں اور والدین کے تعاون سے تعلیمی انقلا ب ممکن:خمیسہ غلام محمد مٹھو

پربھنی:27؍جون( نامہ نگار محمد سرور شریف ) بتاریخ 27 جون بروز جمعرات مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں ایک عظیم الشان استقبالیہ پروگرام برائے سرپرست کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جلسہ کا آغاز سید اسجد سید اطہر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ اپنی خوش الحان آواز میں نعت نبی ﷺپڑھنے کی سعادت ہفتم جماعت کی طالبہ مہوش فاطمہ نے حاصل کی ۔ اس موقع پر شہ نشین پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، محمد موسی ناگانی چیئرمین مؤید المسلمین ہائی اسکول، امتیاز بھائی ممدانی جوائنٹ سیکریٹری دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن ، اسماعیل جیہ رکن دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن ، خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی و سکندر بھائی کوٹھری سیکریٹری ینگ میمن کمیٹی و صدر مدرس محمد عبدالباسط جلوہ افروز تھے۔ سرپرست حضرات و ذمہ داران سوسائٹی کا استقبال مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط نے گل پیش کر کے کیا ۔ سپروائزر جلیل احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے والدین کے مقام و عظمت اور تعلیم کے سلسلے میں سرپرست کی ذمہ داریوں سے انہیں روشناس کرایا۔ اس عظیم الشان استقبالیہ پروگرام کے غرض و غائیت بتاتے ہوئے عبید اللہ سر نے اس ادارے کے کامیابی کے ساتھ سو سال مکمل کرنے کے پس پردہ دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے تمام بزرگوں کے اخلاص کے ساتھ دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ کمیٹی اور بلخصوص ینگ میمن کمیٹی کے منصوبہ بند طریقے سے کیے جانے والے کاموں سے سرپرست کو واقف کرایا ۔ صدر مدرس محمد عبدالباسط نے تعلیمی سال 25 -2024 کی سالانہ منصوبہ بندی کے تمام امور سے سرپرست کو تفصیلی طور پر واقف کرواتے ہوئے جونیئر کے جی تا جماعت ہفتم کے معلمین و معلمات سے سر پرست کو روشناس کرایا اور امسال سالانہ منصوبہ کے مطابق تمام امور کو بحسن خوبی انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ خمیسہ محمد جنید صدر ینگ میمن کمیٹی نے اپنی مخاطبت میںout come based education اور skill Booster day پروگرام اور اکیڈمک کلینڈر سے واقف کرواتے ہوئے امسال سے( CBSE ) سی بی ایس سی ذریعہ تعلیم ، سائنس پریکٹیکل اور عملی تجربات کے لیے بہترین سائنس لیب کا انتظام ، کمپیوٹر کی تعلیم اور اسپورٹس کے مواقع کو سالانہ منصوبہ بندی میں شامل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ صرف خواہشات کا اظہار کرنے سے خواہشات پوری نہیں ہوتی بلکہ خواہشات کو مقصد بنانے سے خواہشات پوری ہوتی ہیں اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ہمارے یہ نونہال اور یہ نسلیں مستقبل کے لیڈر ہیں جنہیں تیار کرنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ۔ سرپرست کے تعاون کے ساتھ ہم ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو ہمارے نونہالوں کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہوں ۔ محمد موسی یوسف ناگانی نے اپنی مخاطبت میں سرپرست سے کہا کہ بچے ایک پودے کی مانند ہوتے ہیں انھیں تناور اور پھل دار درخت بنانے کے لیے ہم سب کو قربانی دینی ہوگی ، موجودہ سخت ترین حالات میں ہمیں اپنے فرض منصبی کو یاد رکھنے کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ خمیسہ غلام محمد مٹھو نے استقبالیہ تقریب میں سرپرست حضرات کی کثیر تعداد میں موجودگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماں ہی ایک ایسی ہستی ہے جو بچے کی شخصیت و تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے تعلیم کے سلسلے میں جتنی قربانیاں والدین لڑکیوں کے لیے دے رہے ہیں اتنی قربانیاں اگر لڑکوں کے لیے دیں تو ہمارا مستقبل روشن ہوگا اوراس کے بہتر نتائج برآمد ہو ں گے، اس عظیم الشان استقبالیہ پروگرام میں سنیئر کے – جی تا ہفتم جماعت اپنے نو نہالوں کی تعلیم و تربیت کے لیے متحرک سرپرست کو مثالی والدین ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے تحت ان کو والدین کے مقام و عظمت اور اپنے نو نہال کی تعلیم و تربیت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں میں انکی دلچسپی اور تعاون کی سراہانہ پر مبنی سپاس نامہ سے نوازہ گیا ۔اسی طرح اس تقریب میں المؤ ید جریدہ مقابلہ جات میں بہتریں کار کردگی کا مظاہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازہ گیا ۔ ہر سال منعقد ہونے والے مہد ملت امتحان دینیات مالیگاؤں میں اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازہ گیا ۔اس عظیم الشان پروگرام کے ڈائریکٹر جلیل احمد سپروائزر تھے ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض اپنے منفرد اور بہترین لب و لہجے میں عبید اللہ سر نے انجام دیے ،ان کی معاونت غلام حسین سر نے جبکہ اظہار تشکر شفٹ اول کے سپروائزر فاروق احمد نےکیا ۔اس عظیم الشان تقریب کے منظم انداز میں انعقاد اور کامیاب اختتام پر سرپرست کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے