कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں شاندار کینٹین ڈے کا انعقاد

پربھنی:28؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں چہارم تا ہفتم دو روزہ 27 اور 28 فروری کینٹین ڈے کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس تجارتی بازار کا افتتاح دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط، سپروائزر جلیل احمد موجود تھے شفٹ اول پنجم تا ہفتم جماعت کینٹین ڈے کا افتتاح مؤید المسلمین پرائمری کے اسکول کے سابق مدرس نور محمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد عبدالباسط اور سپروائزر فاروق احمد ،خالد انصاری ، غلام حسین ، عبیداللہ معلمین موجود تھے ۔ طلبہ میں تجارتی نقطہ نظر کو فروغ دینے اور محنت سے حلال کمائی کمانے کی غرض سے منعقدہ تجارتی بازار میں طلباء نے بڑے جوش و خروش سے اپنی دکانیں لگائی عملی طور پر تجارت کا تجربہ اور بھرپور منافع حاصل ہونے سے طلبہ کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے