कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں بضمن یوم آزادی رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد

پربھنی:15؍اگست ( نامہ نگار محمد سرور شریف) مورخہ 15 اگست 2024 بروز جمعرات دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے میدان میں صدر مدرس محمد عبدالباسط کے ہاتھوں پرچم کشائی سات بجکر 45 منٹ پر عمل میں آئی بعد از پرچم کشائی بضمن یوم آزادی ایک رنگارنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔جلسے کا آغاز مصدیق خان ذاکر خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت نبی ﷺپڑھنے کی سعادت سید اسجد نے حاصل کی ۔اس موقع پر شہ نشین پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے معزز رکن امتیاز بھائی ممدانی ، صدر مدرس محمد عبدالباسط ، سپر وائزر شفٹ اول فاروق احمد ، سپروائزر شفٹ دوم جلیل احمد موجود تھے ۔جشن آزادی کی اس تقریب کے موقع پر کے – جی جماعت کے طلباء نے فینسی ڈریس پر مبنی ایک منفرد پرگرام کے ذریعہ تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رہنماؤں شیر میسور ٹیپو سلطان ، پنڈت جواہر لال نہرو ، مولانا ابولکلام آزاد کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کی تہذیب و ثقافت کو مختلف لباس زیب تن کر کے پیش کیا جبکہ جماعت اول کے طلباء نے تحر یک آزادی کے رہنماء مولانا محمد علی جوہر ، حسرت موہانی ، مہر علی کی زندگی کے اہم کردار کو اپنی نھنی منی زبان سے پیش کیا ۔ اسی طرح دوم کے طلبا نے قومی پرچم کی معلومات کو منفرد انداز میں پیش کرکے اور ’’مویدالمسلمین کا وعدہ خرچ کم تعلیم زیادہ‘‘ اس عنوان سے بہترین انداز میں ڈرامہ پیش کر کے سامعین سے داد تحسین حاصل کی جماعت اول ، سوم اور چہارم کے طلبہ نے اپنے ملک سے اپنی محبت کا اظہار بہترین انداز میں ترانے پیش کر کے کیا جماعت چہارم کے لڑکوں نے شوشل میڈیا اس عنوان پر ایک منفرد اور سبق آموز ڈرامہ پیش کر کے سامعین سے داد تحسین حاصل کی جماعت پنجم تاہفتم کے طلباء نے اردو، مراٹھی اور انگریزی زبان میں تقاریر پیش کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور تحریک آزادی میں حصہ لینے والے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد کیا ان طلباء و طالبات کو اس پروگرام کے لیے تیار کرنے میں تمام اساتذہ نے خوب محنت کی اس موقع پر اپنے نونہالوں کے پروگرام کو دیکھنےسرپرست کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس عظیم الشان تقریب میں ماہانہ تعلیمی جریدہ ” المؤید "کا افتتاح معزز رکن امتیاز بھائی ممدانی اور صدر مدرس محمد عبدالباسط ، مدیر اعلی اظہر انصاری سر کے ہاتھوں عمل میں آیا اس پر مسرت اور رنگانگ تقریب کی نظامت کے فرائض عبیداللہ سر اور غلام حسین سر نے بحسن و خوبی انجام دیے جبکہ پروگرام کے انچارچ صالحہ امرین اور عبدالماجد سر تھے واضح ہو اس عظیم الشان تقریب کے ڈائریکٹر فاروق احمد اور جلیل احمد سر تھے ۔ اس عظیم الشان تقریب سے اپنی مخاطبت میں صدر مدرس محمد عبدالباسط نے بضمن یوم آزادی ثقافتی پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کی ستائش کلمات سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان طلبہ کو تیار کرنے والے اسا تذہ اور سرپرستوں کی محنتوں کی سرہانہ کی غلام حسین سر کے شکریہ کلمات پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے