कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں المؤید جریدہ کی انعامی تقریب

پربھنی :17؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ادبی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی فکری تربیت پر زور مؤید المسلمین پرائمری اسکول میں المؤید جریدہ کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور بامقصد انعامی تقریب منعقد کی گئی، جس کا مقصد طلبہ میں مطالعہ، تحریر نویسی اور تخلیقی اظہار کی عادت کو فروغ دینا اور ان کی ادبی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ تقریب کا آغاز ارحم انصاری کی قرات اور شیخ حسن کی پُرسوز نعتِ رسول ﷺ سے ہوا، جس نے محفل کو روحانیت اور ادب کے رنگ میں رنگ دیا۔ پروگرام کی نظامت محمد عبید سر نے نہایت متانت، ترتیب اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ اس بامقصد تقریب کی سرپرستی صدرِ مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے فرمائی۔ تقریب میں دی میمن مرچنٹس کے معزز اراکین ، جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب جناب محمد جنید خمیسہ جناب اسماعیل جیا صاحب ,نے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ المؤید جریدہ کے انچارج ذاکر خان سر کی خصوصی رہنمائی پروگرام کی کامیابی کا سبب بنی۔ اس موقع پرچاروں انچارج معز احمد خان سر، محمد سرور شریف سر، محمد عبیداللہ شریف سر اور باسط خان سر کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار عطا کیا۔ اپنے پُراثر خطاب میں جناب محمد جنید خمیسہ صاحب نے طلبہ کو قلم سے رشتہ جوڑنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ تحریر انسان کی سوچ کو جِلا بخشتی ہے اور آج سے لکھنے کی عادت ہی طلبہ کو کل ایک بااعتماد اور مؤثر قلم کار بنا سکتی ہے۔ اسی طرح جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب نے مطالعہ اور تحریر کو کامیاب مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی عادتیں عملی زندگی میں انسان کو ممتاز مقام دلاتی ہیں۔ انعامات کی تقسیم کے مرحلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سراہا گیا۔ اول انعام منیب خان، دوم انعام شیخ احمد اور سوم انعام شیخ عفیفہ فاطمہ نے حاصل کر کے اپنے اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کیا۔تقریب کے دوران خواجہ کامران سر کو طلبہ کے زیادہ سے زیادہ مضامین دیۓجانےپر انعام سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر اساتذہ و طلبہ نے المؤید جریدہ کی اس ادبی و تعلیمی کاوش کو نہایت سراہتے ہوئے اسے طلبہ کی فکری، اخلاقی اور تخلیقی تربیت کے لیے ایک مؤثر اور دیرپا قدم قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے