कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین اسکول صد سالہ تقاریب کے آغاز کے موقع پرعالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم مبارک کاپڑی کی پربھنی آمد

پربھنی:5 جنوری (سرور شریف) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام مؤید المسلمین اسکول صد سالہ تقریب کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر بتاریخ 6 جنوری 2024 بروز سنیچر ایک عظیم الشان افتتاحی تقریب کا انعقاد بمقام ہری پرساد منگل کاریالیہ بدست ضلع کلکٹر پر بھنی جناب رگوناتھ گاوڑے عمل میں آرہا ہے ۔ تمام شہریان پر بھنی بالخصوص تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ، صدر المدرسین ،اساتذہ ، سرپرست اور طلبہ کے لیے مزید پرمسرت خبر یہ ہے کہ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم جناب مبارک کاپری تشریف فرما ہوں گے اور بدلتے ہوئے منظر نامے میں والدین کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریاں ،کامیاب والدین کس طرح بنیں، موبائل ،سوشل میڈیا کی لت ،بری صحبت سے بچوں کو کیسے بچائیں ،زندگی کی مکمل منصوبہ بندی ، ایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات کی تیاری ، نیٹ ، جے ڈبل ای، یو پی ایس سی وغیرہ امتحانات کی تیاری کیسے کی جائے ؟ کووڈ کے بعد کا تعلیمی منظر نامہ ،نئی تعلیمی پالیسی کے چیلنجز ، ان عنوانات کے تحت والدین ،اساتذہ اور طلبہ سے خطاب فرمائیں گے ۔ اس عظیم الشان تقریب میں صاحب اعزاز جناب خالد سیف الدین اورنگ آباد رونق افروز ہوں گے جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مادھو سلگر ایجوکیشن آفیسر پر بھنی و ہنگولی اور مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے سابقہ طلبہ تحسین احمد خان ،سید سلیم سیٹھ باغبان، صالح عبدالرب جاوید یافعی، ڈاکٹر انور علی شاہ رونق اسٹیج ہوں گے ۔ اس عظیم الشان اور پرمسرت تقریب میں شہریان پربھنی اور تمام اردو مدارس کے ذمہ داران ،صدرالمدرسین ،اساتذہ،والدین اور طلباء سے شرکت و استفادہ کی پر خلوص گزارش دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو اور کنوینر مؤید المسلمین صد سالہ تقاریب امیر خان (کیرئیر کونسلر) نے کی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے