कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے دلچسپ تفریحی دورہ

پربھنی :13؍جنوری( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیر انصرام چلنے والا ادارہ مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کی جانب سے آٹھویں اور نویں جماعت کے لڑکوں کے لیے سر دیش پانڈے ہلڈا پارٹی، پاتھری روڈ پربھنی کا ایک روزہ تفریحی دورہ منعقد کیا گیا۔یہ دورہ نہایت دلچسپ اور سرگرمیوں سے بھرپور رہا، جس نے طلبہ کو خوشگوار ماحول فراہم کیا۔ طلبہ نے دوڑ، رسی کشی اور دیگر ٹیم گیمز جیسے مختلف کھیلوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں نے نہ صرف طلبہ کو تفریح فراہم کی بلکہ ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔دورے کا ایک اہم پہلو مختلف اقسام کے لذیذ کھانوں کا انتظام تھا، جو طلبہ کو خوب پسند آیا اور دن بھر انہیں توانائی فراہم کرتا رہا۔اس موقع پر اسکول کے سوپر وائزر سید اقبال نے اس کامیاب دورے کے انعقاد پر ٹریپ انچارج شیخ عبد العلیم و امجد خان اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ’’اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کی مجموعی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ٹیم ورک، رابطہ کاری اور قیادت جیسی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتی ہیں۔‘‘

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے