कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے معلم وجاؤالرحمن ریاستی مثالی معلم ایوارڈ سے سرفراز

پربھنی:17؍ستمبر( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارے مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے محنتی و قابل معلم وجاؤالرحمن کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ڈسٹرکٹ برانچ، لاتور کی جانب سے ریاستی سطح کے مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ وجاؤ الرحمن سر کو انکی تعلیمی اور بہترین تدریسی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔14 ستمبر 2025 کو کاکسٹ کالج آڈیٹوریم، لاتور میں ایک عظیم الشان تقسیم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت تنظیم کے ریاستی صدر ایم اے غفار سر نے کی جبکہ مہمان خصوصی لاتور ضلع کے ایم پی ڈاکٹر شیواجی کا کڑے ، ایم ایل اے وکرم کالے، نیز معز شیخ، توصیف پرویز، محمد ہاشمی، مجیب پٹیل، ساگرے صاحب ، قاضی فضل صاحب اور دیگر معززین موجودتھے۔اس موقع شکشک آمدار وکرم کاڑے کے ہاتھوں وجاؤالرحمن سر کو شال، میڈل، ٹرافی اور اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔وجاؤالرحمن سر کو مثالی معلم ایوارڑ سے نوازے جانے پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سیکر یٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، چیرمین مویدالمسلیمن ہائی اسکول محمد موسی ناگانی ، رکن دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن خمیسہ محمد جنید و صدرالمدرسین محمد اقبال ، محمد عبدالبا سط ، خالد عبدالحفیظ و معلمین محمد سرور شریف ، عبدالماجد سر ، عبید اللہ سر اور تمام معلمین و معلمات نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے