किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں نئے تعلیمی سال کا شاندار آغاز

پربھنی 16جون (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز نہایت خوشگوار اور پُرمسرت ماحول میں ہوا۔ اس موقع پردی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے رکن جناب محمد شاکر ہنگورا موجود تھے۔اسکول کے آغاز کے موقع پر صدر مدرس، دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے ذمہ دار اور اساتذہ کی جانب سے اسکول میں موجود سبھی طلبہ کا گل پیش کر کے استقبال کیا گیا۔جس سے طلبہ کے چہروں پر جوش دکھائی دیا۔  آج کا دن مؤ ید المسلمین ہائی اسکول کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کا دن ہے ۔ اس تعلیمی سال 26-2025 سے مدرسہ ہذا میں انگریزی میڈیم طرز پر  پہلی جماعت کی شروعات کی گئی ہے۔ پہلی جماعت کے ننھے طلبہ و طالبات کو پھول پیش کیے گئے، جس سے ان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی  ۔ اس موقع پر صدرمدرس سید اقبال سر نے ایک مختصر مگر پُراثر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اسکول میں پہلی جماعت کے آغاز کا اعلان کیا اور ان تمام بچوں کو خوش آمدید کہا جنہوں نے اس سال اسکول میں داخلہ لیا ہے۔ساتھ ہی طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پرموجود والدین کا بھی استقبال کیا جو اپنے معصوم بچوں کو پہلی مرتبہ اسکول چھوڑنے کے لیے آئے تھے۔ ہیڈماسٹر نے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پہلی جماعت کی شروعات کے لیے قدم اٹھایا، جو کہ تعلیمی میدان میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اسکول کا صحن ننھے بچوں کی خوشیوں سے گونج اٹھا۔ والدین اور اساتذہ نے بھی اس پرمسرت موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے تعلیمی سفر کو کامیاب فرمائے، انہیں علم و عمل کی دولت سے مالامال کرے، اور اسکول کو ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے