कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر شاندار ثقافتی پروگرام

پربھنی :27؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مؤید المسلمین پرائمری اسکول پربھنی 26 جنوری بروز پیر یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک شاندار، پُروقار اور یادگار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز صبح ٹھیک 7:45 بجے پرچم کشائی سے ہوا، جو ڈاکٹر محمد شیکھا صاحب چیئرمین حاجی محمد پاڈیلا جونیئر کالج پربھنی کے ہاتھوں سے انجام پائی۔اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی سوسائٹی کے معزز رکن محترم حاجی محمد اسماعیل عبدالغفار جیا صاحب کی شرکت رہی۔ صدرِ مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے خیرمقدم پیش کیا۔ صدرِ مدرس محمد عبدالباسط صاحب نے اپنے ابتدائی خطاب میں پروگرام کی غرض و غایت اور اس کے تعلیمی و قومی مقاصد پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت طالبہ عالیہ فاطمہ نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ طالب علم مفیض الرحمن نے نہایت خوش الحانی سے پیش کی۔اس کے بعد طلبہ و طالبات نے قومی گیت، فینسی ڈریس شوز، مکالمے اور سماجی بیداری پر مبنی ڈرامے پیش کیے۔ بچوں کی شاندار پیشکشوں کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام میں طلبہ کے سرپرستوں کی کثیر تعداد موجود رہی، جنہوں نے بچوں کی محنت، صلاحیت اور اعتماد کی تعریف کی۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد شیکھا صاحب جو کہ ایک ماہرِ اطفال بھی ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں والدین اور طلبہ کو موبائل فون کے بے جا استعمال سے پرہیز کرنے کی تلقین کی اور بچوں کی بہتر ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو اپنانے پر زور دیا۔ محترم حاجی محمد اسماعیل جیا صاحب نے اپنے خطاب میں ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کو یاد دلاتے ہوئے طلبہ کو حب الوطنی، اتحاد اور نظم و ضبط کا درس دیا۔ اس پروگرام کے انچارج کے فرائض جلیل احمد سر اور فاروق احمد سر اور مہارتوں کی تعلیم کے انچارچ محمد سرور سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ نظامت کے فرائض عبیداللہ شریف سر نے بخوبی نبھائے۔ آخر میں صدر مدرس محمد عبدالباسط سر نے تمام مہمانوں، اساتذہ، سرپرستوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ یہ شاندار ثقافتی پروگرام نظم و ضبط، جوش و خروش اور خوشگوار ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے