किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول میں صدر مدرس محمد عبدالباسط کے ہاتھوں سالانہ امتحان میں بہترین کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم

پربھنی:3؍مئی (ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) مورخہ 1مئ 2025 بروز جمعرات مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول میں بدست صدر مدرس محمد عبدالباسط پرچم کشائی عمل میں آئی بعد از پرچم کشائی اپنی سابق روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت دوم الف , ب ، ج ، د کے سالانہ امتحان کے نتائج کے موقع پر معلم الجماعت محمد سرور شریف ، عبدالماجد ، یاسمین بیگم ہاجرہ انجم نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی اپنی جماعتوں میں جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی اور اس تقریب میں مویدالمسلمین پرائمری اسکول کے صدرس مدرس محمد عبدالباسط کے ہاتھوں نتائج کی تقسیم کے ساتھ میقات دوم میں انعام اول ، دوم ، سوم کے حق دار طلبا ء میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی اسی طرح سال بھر پابندی سے اسکول آنے والے ، ہوم ورک اور دیگر کام سلیقہ اور پابندی سے کرنے والے، پڑھنا سیکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے طے کردہ قاعدہ المؤید حصہ دوم سب سے پہلے ختم کرنے والے ، out come Target پر مشتمل معلم الجماعت کی جانب سے ترتیب دی گی 300 الفاظ معنی کی بک یاد کرنے والے اور دیگر تمام ہی طلباء کو صدر مدرس کے ہاتھوں انعامات سے نوازہ گیا اس موقع ہر صدر مدرس محمد عبدالباسط نے سرپرست سے اپنی مخاطبت میں اسکول میں سال تمام لی جانے والی سرگرمیوں سے انہیں واقف کرواتے ہوۓ معلم الجماعت محمد سرور شریف ، محمد عبدالماجد ، یاسمین بیگم ، ہاجرہ انجم کی محنتوں کی سرہانہ کرتے ہوئے سرپرست کو اپنے نونہالوں کے روشن اور تابناک مستقبل کےلیے تعلیمی سفر میں ان اساتذہ کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوۓ اسی طرح تعلیم کے سفر کو جاری رکھنے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر انعامات حاصل کرنے والے طلبہ کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔معلم الجماعت نے تطیلات میں دیے گے کام کو مکمل کرنے شدید گرمی اور تیز دھوپ میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ تعطیلات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کی ترغیب دی اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے جماعت اول تا ہفتم کے تمام طلبہ میں نتائج کی تقسیم کے ساتھ جیلبی بھی تقسیم کی گئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے