कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لیبیا: قذافی کے بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

طرابلس:4؍فروری:لیبیا کے حکام نے بدھ چار فروری کو کہا کہ سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی مغربی لیبیا کے شہر زنتان میں اپنی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے میں مارے گئے۔سیف الاسلام ایک ایسے ملک میں دوبارہ عوامی زندگی میں واپسی کی کوشش کر رہے تھے، جو اب بھی متحارب حکومتوں اور مسلح گروہوں کے درمیان شدید طور پر منقسم ہے۔وہ معمر قذافی کے دوسرے بڑے بیٹے تھے، جنہوں نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک لیبیا پر حکمرانی کی۔سن 2011 میں اپنے والد کے اقتدار کے خاتمے سے قبل، سیف الاسلام محدود سیاسی اور معاشی اصلاحات کو فروغ دینے کی کوششوں سے وابستہ رہے تھے۔تاہم 2011 کی بغاوت کے دوران انہوں نے مظاہروں کے خلاف حکومت کے پرتشدد کریک ڈان کی کھل کر حمایت کی تھی۔سیف الاسلام کے سیاسی دفتر نے کہا کہ چار نقاب پوش افراد نے زنتان میں ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول کر انہیں قتل کر دیا، جسے اس نے غداری اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔العربیہ ٹی وی چینل نے قذافی خاندان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 53 سالہ سیف الاسلام کو ان کی رہائش گاہ کے باغ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔قتل کے شبہات طرابلس میں قائم وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کی حکومت کے قریبی ملیشیا پر ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم وزارت سے منسلک ایک ملیشیا نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔سیف نے سیاسی زندگی میں دوبارہ واپسی کا عندیہ دیا تھا۔ یہ کوشش دبیبہ اور ان کے اتحادیوں کے لیے چیلنج بن سکتی تھی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے