कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر بس کھائی میں گر گئی، 42 زخمی

قنوج (اتر پردیش):23 جون۔لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ایک بس الٹ کر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 42 افراد زخمی ہوئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ایک پرائیویٹ ڈبل ڈیکر بس تھی، جو جونپور سے دہلی جا رہی تھی۔ حادثہ صبح سویرے ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں میں سے 30 کو سوریکھ کے سرکاری اسپتال اور 12 کو تروا میڈیکل کالج میں علاج کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اے ایس پی، سی او سمیت متعدد تھانوں کی پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی مسافروں کو باہر نکالا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ چھبراماؤ تحصیل کے سوریکھ تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ زخمی مسافروں کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے