कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول سولاپور میں عالمی اوزون دن منایا گیا

سولاپور :17؍ستمبر(پریس ریلیز )بتاریخ 16ستمبر 2025 کو لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول، رام واری سولاپور میں عالمی اوزون دن بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔اسکول کے طلباء و طالبات نے اوزون دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تقاریر پیش کیں۔ اوزون دن کی مناسبت سے کئی پوسٹرز اور بینرز بنائے گئے تھے۔ ادارے کے سربراہ حاجی ایوب منگلگری صاحب نے اِس جلسہ میں صدارت کی کرسی سنبھالی۔ سائنس ٹیچرز ، نفیسہ نداف ، مبشیرین مجاور ، صائمہ لالکوٹ، زنیرہ شیخ اور حافظ ثناء اللہ نے اِس موقع پر اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس جلسے میں جماعت چہارم تا دہم کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ادارے کے با ہمی رابطہ کار ریاض ولسنگکر سر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوزون پرت کا تحفظ تمام جانداروں کی بقاء کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ آپ نے شجر کاری کی جانب بھی توجہ دلائی ۔ اس جلسے کی نظامت کے فرائض مبشیریں ٹیچر نے انجام دیے۔ اسکول کے پرنسپل محترم ابوسفیان شہا پورے سر نے شکریہ ادا کیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے