किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لوک سبھا انتخابات کے مدنظر فاروق احمد کو سونپی گئی اہم ذمہ داری

پانچ افراد پر مشتمل ریاستی سطح کی انتخابی منشور کمیٹی کے ممبر نامزد

ناندیڑ:20؍ فروری (نمائندہ اعتبار) ونچت بہوجن آگھاڑی کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے لوک سبھا انتخابات مشن2024ءکے ضمن میں ریاستی صدر ریکھا تائی ٹھاکر کی صدارت میں ونچت بہوجن آگھاڑی کی انتخابی منشور کمیٹی (Election Manifesto Committee) کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ایک مکتوب کے ذریعےایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے مذکورہ کمیٹی کے صدارت پر ریکھا ٹھاکر کو نامزد کیا ہے، جبکہ دھوریہ وردھن پنڈکر، پریہ درشی تیلنگ، گووند دلوی اور ونچت بہوجن آگھاڑی کے ریاستی ترجمان فاروق احمد کی بحیثیت ممبران نامزدگی عمل میں آئی۔ اس نامزدگی پر ناندیڑ ونچت بہوجن آگھاڑی کے عہدیداران و کارکنان میںخوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ فاروق احمد کی سماجی و سیاسی خدمات ایک طویل عرصہ پر محیط ہے۔ زمانہ طالب علمی (1991-1995) کے دوران طلباءاور نو جوانوں کی تنظیم تشکیل دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر احتجاج منظم کیا۔ناندیڑ و مراٹھواڑہ کے نوجوانوں کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم کے حصول کے لئے حیدرآباد وغیرہ جانا پڑتا تھا اسے دیکھتے ہوئے رئیل ٹیک کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے ناندیڑ میں ہی ہارڈو یئر سافٹ ویر ایڈوانس کورس کا موقع دستیاب کروائے جانے کے مقصد سے 14 برس تک کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کے ذریعہ ہزاروں طلباءکو روز گار کے مواقع فراہم کیئے۔ ڈاکٹر دابھولکر کر کی رہنمائی میں آئینی جد و جہد کے طور پر مسلسل 6 برس تک انسداد تو ہم پرستی کمیٹی کے ساتھ سر گرم شراکت کرتے ہوئے مختلف کمیٹیوں کے کارگزار کے طور پر خدمات انجام دی ۔ اسکے علاوہ پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر سیاسی جدو جہد کا آغاز کرنے کے لئے گوند پانسرے کی قیادت میں C.P.I کے ہمراہ مہاراشٹر بھر میں 50 سے زائد عوامی جلسے منعقد کرتے ہوئے کئی کنونشن منعقد کئے گئے۔ ملک بھر میں پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے نام پر بے گناہ مسلم نو جوانوں کی ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک بھر میں شعور بیداری کا کام کیا۔معروف اخبار روز نامہ بھاسکر میں ناندیڑ ضلع سے صحافتی سے خدمات انجام دی۔ٹریڈ یونین AITUC کے تحت بیڑی کا مکاروں اور صنعتی کامگاروں کی تنظیم تشکیل دیتے ہوئے بیڑی کارخانوں کے مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ہی سینکڑوں بیڑی کامگاروں کو زرد رنگ کے راشن کارڈ دستیاب کروائے اور بیڑی کامگاروں کے لئے گھر کول کی خاطر جد وجہد کی۔ این ٹی سی مل میں کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے کامگاروں کی تنظیم تشکیل دیتے ہوئے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لئے احتجاج منظم کیا۔مسلم ریزرویشن کے لئے مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ عوامی شعور بیداری کے لئے عملی طور پر شرکت کی۔اسی طرح کسانوں کے مسائل، نشہ سے پاک مہم، طبی شعبہ، بے روزگار نوجوانوں کی خاطر جدوجہد، مزدوروں اور معاشرتی ناانصافی کے شکار دبے کچلے عوام کے لیے بے لوث خدمات اور اُن کے حق کی خاطر بے خوف ہوکر آواز بلند کرنے کی بدولت سید فاروق احمد کا شمار مہاراشٹر کے قدآور سیاسی قائدین میں ہوتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے