कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لونار ،ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوںٔز مقابلے میں کامیاب ازلیفہ زرین محمد توصیف، عائشہ صدیقہ ایاز اللہ خان اور محمد انس محمد ذاکر کا استقبال

ملکاپور:7/ اکتوبر ( محمد احسان سر ) "لونر میں منعقدہ ضلعی سطح کے سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ میں شہر ملکاپور کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا اور شاندار کامیابی کی اور شہر ملکاپور و اسکولز کا نام روشن کیا جو باعث فخر ہے. ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، لونار اور جمعیت علمائے ہند، لونار کے زیر اہتمام ضلعی سطح کا سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے کا دوسرا اور آخری مرحلے کا انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو لونار میں بڑے جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ جس میں شہر ملکاپور کے معروف الیکٹریشین محمد توصیف کی صاحبزادی ازلیفہ زرین، میونسپل انگلش جونیئر کالج ملکاپور نے لونار کوئزکے پہلے راؤنڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا اور پہلا انعام ( عمرہ) کے لئے اہل قرار دی گئی جو شہر ملکاپور اور ان کے خاندان اور اساتذہ حضرات کے لئے باعثِ فخر اور لائقتحسین ہے اس بچی کی تعلیم دسویں جماعت تک اردو میڈیم سے ہوئیلیکن 11 جماعت کے لئے اس نے میونسپل انگلش جونیئر مراٹھی کالج ملکاپور میں داخلہ لیا لیکن لونار تعلقہ مقامی سطح کے سیرتِ النبی ﷺ کوںٔز مقابلہ کے امتحان کے لئے اسے مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول ملکاپور نے اپنے سینٹر سے امتحان دینے کی اجازت و منظوری دی یہ بات اپنے آپ میں ایک مثال بن گئی ہے ورنہ ہوسکتا تھا کہ یہ بچی امتحان و کامیابی سے محروم رہے جاتی اس ضمن میں بچی کے والد محترم محمد توصیف نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ریاض سر اور تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول ملکاپور کی طالبہ اور اسی اسکول کے مدرس ایاز اللہ خان کی صاحبزادی عائشہ صدیقہ جس نے تعلقہ مقامی سطح پر اول مقام حاصل کیا اور ضلعی سطح پر جس نے پانچواں مقام حاصل کیا اسی طرح اسی اسکول کے طالب علم محمد انس محمد ذاکر بھی ساتواں مقام حاصل کیا دونوں طلبہ کو واٹر فلٹر ، سرٹیفیکیٹ، کتابیں و دیگر انعامات سے نوازا گی. اس شاندار کامیابی پر ان طلبہ کا بروز منگل 7 اکتوبر کو مولانا آزاد نگر پریشد اردو ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر محمد ریاض سر ، ضمیر قریشی سر ، خالد زماں سلام شیخ سر ، طارق شاہ سر، لعل خان سر ، جاوید سر ، سمبھارے سر ، خالد بابو صاحب ، عمران سر ہو دیگر نے والہانہ استقبال کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. اس موقع پر صحافی محمد احسان سر ، سابق کونسلر محمد ذاکر میمن ، شیخ عارف سر ، حمید خان سر ،شیخ مدثر اور امت اکیڈمی کی جانب سے ملکاپور کے تمام کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے