किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لبیک

تحریر: سعدیہ فاطمہ عبدالخالق، ناندیڑ ، مہاراشٹر

تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور ساری نعمتیں اسی کی دی ہوئی ہیں ، پروردگار نے زندگی دی ہے تو اس کا حساب بھی دینا ہے ، زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لئے امانت ہے ، ہم اس میں خیانت نہیں کرسکتے ہیں ، واحد لاشریک زمین پر رینگنے والے باریک سے باریک جاندار کو رزق کا انتظام کرتا ہے ، جتنی نعمتیں ہمیں میسر ہوتی ہے ہم اس کے عشر عشیر بھی شکر ادا نہیں کرتے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے نام پر ہم مغربیت سے چمٹ کر فخر محسوس کرتے ہیں ، اس بات سے بے بہرہ ہوچکے ہیں کہ جس راستے پر دوڑ رہے ہیں اس کی سمت کدھر ہے ، یہ سب سوچنے کی صلاحیت ہم کھو بیٹھے ہیں ، رشتوں کی اہمیت سے دور ، سماجی اخلاق سے دور ، عبادتوں سے دور ، معاشرے میں بے راہ روی کو اپنائے الجھ چکے ہیں ، کتاب کی تعلیمات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کو نظر انداز کر کے کسے اہمیت دے رہے ہیں ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کو دکھاوے کے نام پر رکھ چھوڑا ہے ، کیا ہم یہ صحیح کررہے ہیں ، خود ہی محاسبہ کریں ، صحیح کیفیت کا اندازہ ہو جائیں تو فوراً سے ایک ایک عمل کی درستگی کے لئے لبیک کہیں ، اگر اب بھی نہیں کہا تو وقت کا پہیہ دوڑ جائے گا ، پھر ہاتھ مسلنے کا موقع بھی نہ ملے گا ، مالک حقیقی تیری بندگی کے لئے لبیک ،۔۔۔ ، لبیک ۔۔۔ میں حاضر ہوں ، ۔۔۔۔ اے اللہ میں حاضر ہوں ، صرف تیرے لئے ، تیرے بھیجی گئی کتاب کے لئے لبیک ، اے اللہ تیرے محبوب صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی بتائی گئی تعلیمات پر لبیک ، اے اللہ والدین اور رشتے ناطوں کی خدمت کے لئے لبیک ، اے اللہ تیری دی گئی ہر سانس کے ساتھ میں حاضر ہوں ، ابراہیم علیہ السلام کی آواز پر میری روح کو جوڑ دے ، ہاجرہ علیہا السلام کی تقلید کے لئے لبیک ، مجھے تیرے گھر کی سعی و طواف کے لئے چن لے ، میں حاضر ہوں ، میں غفلت سے نکلنے کے لئے حاضر ہوں ، میں سرور والی بندگی کے لئے حاضر ہوں ، میں عارضی دنیا کی چاہت نہ رکھتے ہوئے ، تیرے دین پر چلنے کے لئے حاضر ہوں ، القدس پر دین کا پرچم لہرانے کے لئے حاضر ہوں ، میرے دل سے نکلنے والے لبیک کو قبول فرما ، اور تیرے در کے دیدار تک میری آواز پہنچے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ ہماری عبادتوں کے لئے ہمیں ہدایات سے سرفراز ، فرما ، اور دین کے لئے ہماری کوششوں کو کامیابی عطاء فرما ،
اللّٰہ ہمارے علم و عمل کو قبول فرمائے اور اللّٰہ ہم سب سے راضی ہوجائے ، آمین ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے