किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لاتور اور جلگاؤں میں خادمین امت کے جلسۂ عظمت قرآن کا شاندار انعقاد

دجالی فتنوں کی پیش بندی اور خلافت علی منہاج النبوۃ کی تیاری کیلئے قرآن میں غوطہ زن ہوجانا وقت کا عین تقاضہ:امیر خادمین امت
لاتور ایجوکیشن ہب کے طور پر جانا جاتا ہے ہم قرآن فہمی کو بھی اسی نہج پر عام کردیں گے۔۔۔ سابقہ صدر بلدیہ جناب معز شیخ
قرآن کا فہم نہ صرف ذہن کے دریچے کھول دیتا ہے بلکہ انصاف کی بنیاد پر سماجی تشکیل کا انقلابی تصور فراہم کرتا ہے:موٹیویشنل اسپیکر محمد اسماعیل

ناندیڑ:یکم؍جولائی(راست)سیکرٹری برادر محمد داؤد عبدالغنی کے پریس ریلیز کے مطابق خاد مین امت کے قرآن فہمی پروگرام-۱۸ کے تحت 29/جون بروز اتوار لاتور اور جلگاؤں میں کئی مدارس کے طلباء، اساتذہ اور عام خواتین نے بھی قرآن مع ترجمہ مکمل پڑھنے کا شرف حاصل کیا جن کی جملہ تعداد 155 رہی۔ ان خوش نصیب شرکاء میں تہنیتی انعام و اسناد کی تقسیم کے لئے لاتور کے ڈاکٹر محمد اقبال اردو ہائی اسکول اور جلگاؤں کے ایچ-جے تھیم کالج میں شاندار و کامیاب جلسۂ عظمت قرآن و تقسیم انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع سے لاتور ادارہ ھذہ کی صدر محترمہ قاضی سلطانہ باجی صاحبہ، لاتور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سابقہ صدر بلدیہ، شاہین اکیڈمی لاتور کے ڈائریکٹر جناب شیخ معز صاحب، قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر خاتون ونگ کی سیکرٹری محترمہ قاضی نسرین باجی صاحبہ، ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے سیکرٹری جناب سلیم آلند صاحب، دختران امت لاتور کی ضلع انچارج محترمہ دائمی اسماء باجی صاحبہ، امیر خادمین امت اور قومی اردوشکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کے ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان صاحب نے اور جلگاؤں میں آئی ٹی اسپیشلسٹ و موٹیویشنل اسپیکر جناب محمد اسماعیل احمد صاحب، رکن شوری و ڈپٹی چیف والنٹیر دستہ جناب شیخ نور پاشاہ صاحب ، دختارن امت مہاراشٹر کی سیکرٹری محترمہ ذوبیہ بنیش صاحبہ، فعل و متحرک معلم جناب محمد افتخار سر نے سہ نشین کو رونق بخشی۔ جناب یافعی سر-لاتور، اور محترمہ ذوبیہ بنیش-جلگاؤں نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ لاتور کے اجلاس میں جناب سلیم آلند صاحب نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تنظیمی خطاب میں امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان صاحب نے بالخصوص اولیائے طلباء اور اساتذہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ ہماری موجودہ نسل جہاں ایک طرف ایک مبارک نسل ہے کہ جنھیں نبویﷺ بشارتوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع ملنے والے ہیں وہیں انھیں دجالی فتنوں کی زبردست مار بھی سہن کرنی ہے۔ لہٰذا دجالی فتنوں کی پیش بندی اور خلافت علی منہاج النبوۃ کی تیاری کے لئے قرآن میں غوطہ زن ہوجانا وقت کا عین تقاضہ ہے اور یہ پوری ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے کہ وہ اب انھیں نکات کو سامنے رکھ کر اپنے بچوں اور طلباء کی تربیت کو یقینی بنائیں۔ امیر خادمین امت نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے شجاعت ، بہادری اور انقلابی پہلوؤں کو اپنی زندگی میں لائیں، تاکہ ان دجالی فتنوں کی سختی پر جام شہادت نوش کرلیں لیکن اپنے ایمان کا سودا نہ کریں۔ ظالموں کے آگے گڑگڑانے کے بجائے ان کا ہاتھ مروڑ دینے کی سکت پیدا کریں۔ امیر خادمین امت نے امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ ملت کی بیٹیوں میں سے کوئی ام عمارہ اٹھیں گی، کوئی رومیسا بنت ملحان اٹھیں گی، کوئی خولہ بنت لازور اٹھیں گے بس ضرورت ہے کہ انہی مقاصد کےتحت تربیتی نظام اختیار کیا جائے۔ سابقہ صدر بلدیہ لاتور جناب معز شیخ صاحب نے اپنے بیان میں خادمین امت کی سرگرمیوں کی خوب سراہنا کی اور مختلف اسکولس و کالجس سے آئے اساتذہ و منتظمین کو اپیل کہ کہ وہ اپنے ادارے کے طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں شامل کرتے رہیں۔ جناب نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ لاتور ایجوکیشن ہب کے طور پر جانا جاتا ہے ہم قرآن فہمی کو بھی اسی نہج پر عام کردیں گے۔ جلگاؤں میں تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب محمد اسماعیل نے پرمغز خطاب کیا۔انھوں نے قرآن فہمی پروگرام کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ قرآن کا فہم نہ صرف ذہن کے دریچے کھول دیتا ہے بلکہ انصاف کی بنیاد پر سماجی تشکیل کا انقلابی تصور فراہم کرتا ہے۔بعد از خطابات تمام شرکاء کو سند اور تہنیتی ٹروفی سہ نشین پر موجود ذمہ داران کے ہاتھوں پیش کی گئی۔ طلبہ وطالبات کے والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ شامل رہے۔ سورہ عصر کی اجتماعی تلاوت پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے