कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی یوم جغرافیہ

از قلم : عارف محمد خان

بھارت کے مشہور جغرافیہ داں سی۔ڈی دیش پانڈے کی یوم پیدائش کے اعزاز میں 14جنوری کو "قومی یوم جغرافیہ” کے طور پر مناتے ہیں۔جو کہ مکر سنکرانتی کے تہوار سے بھی میل کھاتا ہے۔یہ جغرافیائی واقعہ ہے جو شمالی نصف کرہ میں سورج کی شمالی روش کی طرف ظاہری سفر کی نشاندہی کرتا ہے اور ہندوستان میں موسمی تبدیلی کا بھی اشارہ کرتا ہے۔اسی دن سے دن کے وقت میں اضافہ کا بھی آغاز ہوتا ہے۔22دسمبر کو شمالی نصف کرہ میں سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات ہوتی ہے۔سورج کی شمالی اور جنوبی روش کی وجہ سے دنیا بھر مختلف علاقوں میں دن اور رات چھوٹے اور بڑے ہوتے ہیں۔لیکن سنگا پور جو خط استواء کے شمال میں 85میل دور واقع ہے وہاں جون کے مقابلے میں دسمبر میں سورج غروب ہونے کے وقت میں محض 9منٹ کی کمی آتی ہے۔اس لیے وہاں سال بھر لگ بھگ 12 گھنٹے کا دن ہوتا ہے۔پیرس میں 8گھنٹے 14منٹ طویل دن اور 16گھنٹے کی رات ہوتی ہے۔ناروے کے شہر اوسلو میں سورج صبح 9بج کر 18منٹ پر طلوع ہوتا ہے اور 3بج کر 12منٹ میں غروب ہوجاتا ہے یعنی 6گھنٹے سے بھی کم وقت میں۔امریکی ریاست الاسکا کے علاقے Nomeمیں سورج کی روشنی 3گھنٹے 54منٹ تک ہی نظر آتی ہے جس کے بعد 20گھنٹے طویل شب کا آغاز ہوتا ہے۔
ڈاکٹر چندر شیکھر دھونڈی راج دیشپانڈے جو ہندوستانی جغرافیہ کی ایک بلند پایہ شخصیت اور ماہر تعلیم تھے۔انھیں جغرافیائی مہا رشی کے نام سے جانا جاتا ہے۔14جنوری 1912کو کولہا پور میں ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔انھوں نے کرئیر کا آغاز کرناٹک کے دھارواڑ میں جغرافیہ کے لیکچرر کے طور پر کیا۔1969میں وہ ریاست مہاراشٹر کے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے طور پر سبکدوش ہوئے۔1979میں وہ نیشنل ایسوسی ایشن آف جیو گرافرز انڈیاNAGIکے پہلے صدر بنے اس ادارے نے ملک میں جغرافیہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔جیو گرافیکل یونین جیسے عالمی اداروں کے ساتھ ان کی وابستگی نے ان کے عالمی قد کو مزید بلندی بخشی۔پروفیسر دیشپانڈے کی خدمات بے مثال ہیں۔انھوں نے اپنی انتھک کوششوں سے جغرافیہ کے میدان پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔بھارت کا یہ سپوت 1999میں اس دنیا سے رخصت ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے