किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی تعلیمی پالیسی (نیپ 2020) کے تحت وحدتِ اسلامی امراوتی اکائی نے کیا تعلیمی سیمنار کا کامیاب انعقاد

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :وحدتِ اسلامی مشرقی ریجن مہاراشٹر کی تعلیمی کمیٹی پورے مہارشٹر میں نئی تعلیمی پالیسی پر سیمنار کا سلسلہ وار انعقاد کر رہی ہے۔ جسکی ایک کڑی امراوتی اکائی کے ذریعے تعلیمی سیمنار کا کامیاب انعقاد ہے۔ جس میں امراوتی شہر و ضلع کے سیکڑوں مرد و خواتین اساتذہ اکرام نے شرکت فرمائی۔ نئی تعلیمی پالیسی 2020 ، مُختلف پہلو اور مستقبل اس عنوان کے تحت حاضرین کی رہنمائی کی گئی۔امرواتی شہر میں واقع عبداللہ ہال ولگاوں روڈ میں انعقاد سیمنار میں پروفیسر اشفاق علی صاحب (گورنمنٹ پولی ٹیکنک امراوتی) ، مرزا سہیل بیگ صاحب (ماہر تعلیم ایوت محل)، عبدالوہاب ملک صاحب (سابق مدرس ناگپور) اور ڈاکٹر تنویر احمد صاحب (پروفیسر ايم جی ایم یونیورسٹی اورنگ آباد) بطورِ خاص مہمان مقرر موجود رہے۔سیمنار کی شروعات کلامِ پاک کی تلاوت سے ہوئی۔نظامت کی ذمّہ داری رشید بھورانی نے ادا کی۔ وحدتِ اسلامی کا تعارف غلام صابر قریشی صاحب نے پیش کیا۔مرزا سہیل صاحب نے سیمنار کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ حکومت کی نا پاک سازشوں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر اشفاق علی صاحب نے تعلیمی پالیسی کے کُچھ مثبت پہلو اُجاگر کئے ساتھ ہی نقصانات سے بھی انکار نہیں کیا۔ ڈاکٹر تنویر احمد صاحب نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی بنیاد منو سمرتی ہے اور سناتن دھرم تھوپنے کا ذریعہ ہے تاکہ بھارت کو ہندو راشٹر بنایا جاسکے۔ اسکالر شپ ختم کرنا لون سسٹم کو عام کرنا حکومت کی منشاء ہے۔ سنسکرت زبان کا فروغ اور ورن ویوستھا کی تعلیم انکا اہم ایجنڈا ہے اور اقلیتوں کو بندھوا مزدور بنانا ہے۔آخر میں عبدالوہاب ملک صاحب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سناتنی یلغار ہے اسے کوئی روک سکتا ہے تو وہ اساتذہ اکرام ہے۔موصوف نے اساتذہ سے کہا کہ نیپ کو پڑھیے سمجھیئے۔باطل کے منصوبوں سے آگاہ رہیے۔ قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط کیجئے۔ اسلامی تاریخ کا صحیح مطالعہ کیجئے۔ نئی نسل کو ارتداد سے بچانے کے لئے ہمارا جاگنا بہت ضروری ہے۔مجاہد صدّیقی صاحب کے اظہارِ تشکر پر سیمنار کا اختتام ہوا۔ تمام شرکاء کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس سیمنار کو کامیاب بنانے میں وحدتِ اسلامی امراوتی اکائی کے رفقاء نے کڑی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے