किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی اقتصادی کمزور طبقے کے لیے اسکالرشپ اسکیم

ناندیڑ: 18 جون(نمائندہ اعتبار) تعلیمی سال 2025-26ءکے لیے مرکزی وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کی ’’قومی اقتصادی کمزور طبقے کے لیے اسکالرشپ اسکیم (NMMSS)‘‘ کے تحت نئے اور تجدیدی درخواستوں کے آن لائن اندراج اور فارم بھرنے کا عمل 2 جون 2025 ء سے قومی اسکالرشپ پورٹل (NSP) www.scholarships.gov.in پر شروع ہو چکا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔ اس اسکیم سے اہل طلبہ محروم نہ رہیں، اس لیے متعلقہ اسکولوں کو مطلع کرتے ہوئے بروقت درخواست بھرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ایسی اپیل ضلع پریشد کے تعلیمی آفیسر (اسکیم) دلیپ کمار بنسوڑے نے کی ہے۔ ضلع میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامنیشن کونسل، پونے کے تحت منعقدہ NMMSS امتحان برائے تعلیمی سال 2024-25ء میں منتخب طلبہ کے لیے یہ اسکالرشپ اسکیم دستیاب ہے۔ تعلیمی سال 2025-26ء میں جماعت نہم (9ویں) میں زیر تعلیم طلبہ کو نئے امیدوار کے طور پر اور جماعت 9ویں، 10ویں و 11ویں کامیاب اسکالرشپ یافتگان کو تجدیدی درخواست دینا لازمی ہے۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو آدھار کی بنیاد پر خود رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ ایسے طلبہ جو پہلے سے اسکالرشپ حاصل کر چکے ہیں، ان کے لیے تعلیمی سال 2025-26ء میں جماعت 10ویں، 11ویں اور 12ویں کے لیے تجدیدی درخواست دینا ضروری ہوگا۔ والدین کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ 50 ہزار روپئے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور آمدنی کا سرٹیفکیٹ مجاز اتھارٹی کی دستخط سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔ یہ اسکیم سرکاری، مقامی بلدیاتی اداروں کے زیرانتظام اور گرانٹ یافتہ پرائیویٹ (ٹپّہ گرانٹ سمیت) اسکولوں کے طلبہ کے لیے ہے، جبکہ کیندرئیہ ودیالیہ، جواہر نوودیہ ودیالیہ، سرکاری؍نجی اقامتی اسکولوں اور پرائیویٹ گرانٹ یافتہ فوجی اسکولوں کے طلبہ اس اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔ جماعت 10ویں کے بعد اگر اسکالرشپ حاصل کرنے والا طالب علم پیشہ ورانہ کورس میں داخلہ لیتا ہے تو وہ اس اسکالرشپ کے لیے نااہل سمجھا جائے گا۔ جنرل زمرہ کے طلبہ کے لیے جماعت 10ویں میں کم از کم 60 فیصد نمبر ضروری ہیں، جبکہ ایس سی؍ایس ٹی طلبہ کو 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔ جماعت 9ویں سے 10ویں اور 10ویں سے 12ویں میں ترقی پانے والے طلبہ کو پہلے ہی کوشش میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے قومی بینک میں ان کے نام سے ذاتی بینک اکاؤنٹ ہونے چاہیے، مشترکہ کھاتہ منظور نہیں، نیز آدھار کارڈ ہونا اور بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ طالب علم جس زمرہ (کاسٹ) سے منتخب ہوا ہے، اسی زمرہ سے اسکالرشپ کے لیے درخواست دے اور ذات کا سرٹیفکیٹ پیش کرے۔ اسکالرشپ کی رقم NMMSS کے تحت سالانہ 12 ہزار روپئے ہے۔ آن لائن درخواست کا آغاز 2 جون 2025 ء سے ہوا ہے، جس کی آخری تاریخ 31 اگست 2025 ءہے۔ اسکول سطح پر تصدیق کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 ء جبکہ ضلع سطح پر تصدیق کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ء مقرر کی گئی ہے، یہ معلومات ضلع پریشد کے تعلیمی آفیسر (اسکیم ) دلیپ کمار بنسوڑے نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے فراہم کی ہے ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے