कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی ریاستی کمیٹی کی کامیاب نشست

اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کے ساتھ طلباء اور سماج کے تعلیمی مسائل کے حل کی کوششیں کی جاتی رہیں گی”- سید مہتاب ابراہیم
تدریسی فریضہ کے ساتھ ہی اساتذہ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے آگے آئیں،اس جانب کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔” ریاستی صدر عابد خان

اورنگ آباد:22 جولائی ( پریس ریلیز) مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد جو آج کل سنبھاجی نگر کہا جانے لگا ہے، میں بھارت کی پہلی اور واحد ملک گیر اساتذہ کی یونین "قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کی شاخ مہاراشٹر کی ریاستی کمیٹی کی ایک باوقار اور فکر انگیز نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ قومی سینئر نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب کی رہنمائی اور نگرانی میں تبادلہ خیال کیا گیا اور ترجیحی بنیادوں پر کئی اہم ایجنڈے طئے گئے ۔اس نشست میں ریاستی صدر جناب عابد خان حمید خان، شعبہ خواتین کی صدر محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ، جنرل سیکرٹری جناب زین العابدین اسحاق صاحب، خازن جناب سید ممتاز ہاشمی صاحب، کارگزار صدر جناب قاضی رئیس الدین صاحب، نائب صدر جناب امتیاز رفیق صاحب، جوائنٹ سیکرٹری جناب عبدالحسیب عبدالمقیت صاحب کے علاوہ ناندیڑ کے ضلع صدر جناب عبدالحق طاہر صاحب، لاتور ضلع صدر جناب سلیم محمد حاجی الند صاحب کے علاوہ سنگھٹن میں شمولیت کے خواہشمند، اورنگ آباد، بیڑ، بلڈھانہ، امراوتی، پونہ، کے کئی اساتذہ شریک رہے۔
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر و اضلاع کے عہدیداران اور حاضر تمام ہی اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے قومی سینئر نائب صدر جناب سید مہتاب ابراہیم صاحب نے کہا کہ، اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، نہ صرف طلباء بلکہ معاشرے کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ذمہ داری اساتذہ پر ہوتی ہے اس لئے اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کے ساتھ طلباء اور سماج کے تعلیمی مسائل کے حل کی کوششیں کی جاتی رہیں گی۔ اسی احساس کو آگے بڑھاتے ہوئے ریاستی صدر مہاراشٹر جناب عابد خان حمید خان نے کہا کہ تدریسی فریضہ کے ساتھ ہی اساتذہ سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے آگے آئیں،اس جانب کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی جانب سے مستقبل میں کچھ اہم نکات پر فوری عمل درآمد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
۱- پوتر پورٹل میں اردو میڈیم کے امیدواروں کے ساتھ ہوئی نا انصافی کے خلاف کی جارہی تحریک کا بھر پور ساتھ دینے اور اس جدوجہد میں پر اثر کام کیا جائے۔
۲- سبجیکٹ ٹیچر کو درجہ گریڈ کے ساتھ ہی سابق کی طرح ایک انکریمنٹ بھی دیاجائے۔
۳- قدیم وظیفہ کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے تمام یونین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
۴- اردو ناظر تعلیم کی بحالی کے لئے 10 اسکول پر ایک بیٹ کی شرط کے لئے خانگی اور بلدیہ کے اسکولوں کو شامل کیاجائے۔
۵- اردو ہائی اسکولس پر خالی آسامیاں درکار اہلیت کو پہنچ چکے اساتذہ کو سینئرٹی کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔
۶- مڈ ڈے میل میں ہورہی خامیوں کو دور کیا جائے تاکہ طلباء کو دیا جارہا ناقص کھانے سے طلباء کی صحت کو بچایا جاسکے۔
۷- یونیفارم کے لئے کٹ کٹے ہوئے کپڑے دینے کے فیصلہ کو واپس لے کر سابق کی طرح صدر مدرس اور تعلیمی کمیٹی کو ہی ذمہ داری دی جائے۔نیز اسپورٹ یونیفارم کے لئے بھی اسکول انتظامیہ کو ہی ذمہ داری دی جائے۔
۸- طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ کو دوبارہ بحال کیا جائے۔
۹- ہر اردو اسکول میں پری پرائمری کی کلاسس کا آغاز کیا جائے، اور اردو میڈیم میں صرف اردو میڈیم اہلکاروں کی ہی تقرری کی جائے۔
متذکرہ ان امور پر ریاستی سطح سے لیکر ڈویژنل سطح اور ضلع پریشد تک موثر اور مسلسل حل طلب نمائندگی قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی جانب سے کی جائے گی۔ بوقت ضرورت دیگر ہم خیال اردو یونینس کو بھی شامل کیا جائے گا۔
کے-جی سے پی-جی تک کے طلباء کے مختلف مسائل پر بھی قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-مہاراشٹر کی خاص توجہ رہے گی جس کے لئے درجہ ذیل امور انجام دئے جائیں گے۔
۱- ہر وہ مقام جہاں ۲۰/فیصد مسلم آبادی ہوگی وہاں مقامی افراد کے تعاون سے نئے اسکول کھولے جائیں گے۔
۲- ڈگری سطح کے تمام نوٹس ، بکس طلباء کو دستیاب ہو سکیں اس کے لئے ایک سپر لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
۳- ہر ضلع میں ایک کیریئر گائنڈنس سینٹر قائم کیا جائے گا۔
۴- یو پی ایس سی، ایم پی ایس سی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے لئے رہنمائی مرکز قائم کئے جائیں گے۔
اہم بات۔۔۔اساتذہ کے ایک اہم مسلۂ کے حل کے لئے بلا سودی سوسائٹی قائم کی جائے گی۔
درجہ بالا امور کی تکمیل کے لئے آئندہ دو سال مسلسل کاوشیں کی جاتی رہیں گے۔ ضرورت ہے کہ ہر ضلع سے اساتذہ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ کا بھر پور ساتھ دیں، اپنے مفید مشورے دیں، اور قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ سے جڑیں، اس طرح کی اپیل قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب، قومی سینئر نائب صدر کے علاوہ تمام ہی قومی کمیٹی کے ارکان، ریاستی کمیٹی کے ارکان اور مختلف ضلعی کمیٹیوں کے ارکان تمام ہی اساتذہ سے کرتے ہیں۔ ان نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
قومی صدر: 7841005800 ، قومی نائب صدر: 8856955474، ریاستی صدر:9527818118 ، شعبہ خواتین صدر: 7977469516، ریاستی کار گزار صدر: 8412022445، ریاستی جنرل سکریٹری: 9987237437

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے