कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قمرالنساء شیخ ظفر کی تعلیمی سماجی وفلاحی خدمات پر اظہار تعزیت

پربھنی :30/دسمبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) ہمدرد ویمنس اربن کوآپریٹیو سوسائٹی و اصلاح معاشرہ کمیٹی پربھنی کی جانب سے معلمہ قمرالنساء شیخ ظفر کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی اجلاس ایڈوکیٹ ناہید انجم کے نظامت میں بمقام اقرا ہائی اسکول صوبیدار نگر میں تاج ہاشمی کے صدارت میں مہمانانِ خصوصی عبدالرب ‘ یونس انصاری سر ‘ سیّدرحیم ‘ ظہور خان ‘ کرامت خان ‘ اور بطور خاص مرحومہ قمرالنساء کے خاوند شیخ ظفر اور ان کے فرزند طارق انور موجود تھے ۔ محمد عبید انصاری نے تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا ۔ محترمہ قمرالنساء جو ابتدا سے آخر تک ہمدرد ویمنس کوآپریٹیو سوسائٹی کی متحرک چیرمین رہی ان کے اچانک سانحہ ارتحال پر زبردست تعزیتی اظہار کرتے ہوئے شرکا ءاجلاس نے ان کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کی جن میں معلمہ شیخ آمینہ تبسّم ‘ ، صحافی محمد ضیاالدین ، ‘ محترمہ صباء خالدہ باجی ‘، عبدالرب انصاری ، محمد منیر سر ‘ ، سرور شریف سر کے علاوہ سیولی کے سرپنچ شیخ نویدسر سیولی کر نے اظہار تعزیت پیش کی ۔ اس تعزیتی اجلاس کے موقع پر نجیب فاروقی، ‘ سعیدالدین انصاری ‘ ، محمد نوید انصاری ، محمد عبید انصاری، سیّد شفیق الرحمٰن شِفا ‘ مختار انصاری سر ، سیماء باجی ‘ عشرت پرین مجاہد ‘ ریحانہ خلیل ‘ صدر مدرس اقرا ہائی اسکول محمد رئیس کے علاوہ کثیر تعداد میں تعلیمی وسماجی افراد موجود تھے ۔ ایڈوکیٹ ناہید انجم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ، عالمہ شبانہ باجی کے دعا پراس تعزیتی اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ، اس طرح کی معلومات سید شفیق الرحمن شفاء سر نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے