किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قریشی برادری کی جانب سے جاری احتجاج کو جمعیت علماء ناندیڑ کی تائید وحمایت کو تائید و حمایت کااعلان

ناندیڑ:2؍اگست ( راست) بتاریخ یکم اگست 2025ءبروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد صدیق اکبر رحیم نگر ناندیڑ میں جمعیۃ علماء ناندیڑ کے ضلع صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب کی صدارت میں خصوصی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک بود نعتیہ کلام سے کیا گیا۔ اس میں قریشی برادری کے ذمداران کو مدعو کیا گیا اور ان کے بے مدت تاریخی احتجاج کو مزید تقویت ملنے کے لیئے اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل کرنے اور بے مدت جاری احتجاج میں ہر ایک کے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اور موجودہ حکومت پر اس احتجاج کا دباؤ بنانے میں کامیابی کیسی حاصل ہو سکے ۔اسی مناسبت سے جمعیۃ علماء ناندیڑ کے شہر صدر جناب حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی نے نشست کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ مظلوموں اور بے گناہوں کا ساتھ دینے کا کام کیاہے ۔جمعیت کے اصولوں میں یہ بات صاف واضح ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن طریقہ سے اپنے مطالبات منوانے ہوں گے۔ اس موقع پر مفتی احمد خان صاحب حافظ عبد الحفیظ صاحب قریشی برادری کے کے طرف سے نوید قریشی ڈاکٹر عبد الباقی شمیم عبداللہ صاحب ودیگر نے خطاب فرمایا اور عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ بلیک میں ہورہی گوشت کی خریدوفروخت احتجاج کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے ۔ اس موقع پر جمعیت کے ذمہ داران گذارش کی ہے کہ بلیک میں ہو رہی گوشت کی خریدوفروخت سے احتیاط برتیں۔اس نشست میں جمعیۃ علماء کے ذمداران معز بھائی ،حافظ اسماعیل ،مفتی اکرم خان صاحب ،حافظ جمیل قریشی ،حافظ جاوید ،حافظ مقبول صاحب ،حافظ خلیل صاحب ،عمر بھائی اور قریشی برادری کے ذمہ د اران خلیل قریشی فاروق قریشی ،غفور قریشی ،رؤف قریشی، حاجی اختر قریشی ،یوسف قریشی ،زبیر قریشی ،نوید قریشی ،ڈاکٹر عبد الباقی صاحب دیگر آئمہ مساجد وذمداران مدارس اور اراکین ومحبان جمعیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے آخر جمعیۃ علماء ناندیڑ کے خازن حافظ محمد سعید امام وخطیب حنظلہ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے