कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قرض کی عدم ادائیگی پر بالی وڈ اداکار راج پال یادیو کی جائیداد ضبط

ممبئی:17؍اگست:بالی وڈ اداکار راج پال یادیو کی جائیداد قرض کی عدم ادائیگی پر ضبط کرلی گئی۔میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں اداکار راج پال یادیو کی کروڑوں روپے کی جائیداد کو سینٹرل بینک آف انڈیا نے قرض ادا نہ کرنے پر ضبط کر لیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار نے 3 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا اور اپنے والد کی شاہ جہاں پور میں ملکیتی جائیدادیں بطور ضمانت رکھی تھیں۔میڈیا کے مطابق راج پال یادیو نے سینٹرل بینک آف انڈیا کی ممبئی برانچ سے قرض لیا تھا اور عدم ادائیگی کی وجہ سے قرض کی رقم بڑھ کر 11 کروڑ روپے ہوگئی۔تاہم 8 اگست کو ممبئی بینک کی برانچ کی ایک ٹیم شاہ جہاں پور پہنچی اور جائیداد کو سیل کر دیا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب 53 سالہ اداکار کو قرضوں کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔اس سے قبل راج پال یادیو کو اپنی فلم ‘اتا پتا لاپتا’ کے لیے لیا گیا قرض ادا نہ کرنے پر جیل بھیج بھی دیا گیا تھا جبکہ ایک بار شوٹنگ کے دوران طالبعلم کو اسکوٹر سے ٹکر مارنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔واضح رہے کہ راج پال یادیو ایک مشہور بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے تقریبا 150 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔ ان فلموں میں، بھول بھلیا، ڈھول، پھر ہیرا پھیری، دے دنا دن، چھپ چھپ کے وغیرہ شامل ہیں۔راج پال کو اپنی کامیڈی اور ورسٹائل اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے