कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قربانی کی روح اخلاص و تقویٰ ہے : واصف حسن واعظی

لکھنؤ:9 جون۔قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یادگار اور ملت ابراہیمی کی اصل پہچان ہے،حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض رضائے الٰہی کے حصول کیلئے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کے لئے پیش کیا تھا، اس قربانی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ مسلمان رب کی فرمانبرداری اور اطاعت میں ہر قسم کی قربانی کو قربانی پیش کریں۔مذکورہ خیالات کا اظہار ٹیلے شاہ مسجد کے شریک متولی سید شاہ واصف حسن واعظی نے عید الاضحٰی کے پیش نظرامت مسلمہ کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ قربانی کی اتنی فضیلت اور اہمیت احادیث مبارکہ میں آئی ہے جس کو ہر مسلمان کو انجام دینا چاہیے حضرت محمد نے قریب دس دن مدینہ منورہ میں قیام فرمایا اور قربانی پر مداومت فرمائی۔واصف حسن نے کہا کہ قربانی کی روح اخلاصِ و تقویٰ ہے ہم اسکو پیش نظر رکھیں، توحید خالص کے ساتھ زندگی گزاریں،اللہ کے علاوہ عبادت کا شائبہ تک دل میں نہ رہے اور نماز، قربانی،جینا اور مرنا سب اللہ کی رضا مندی کیلئے ہو بڑی سے بڑی چیز کو اسلام کی سربلندی کے لئے قربان کریں یہی عید الاضحٰی کا پیغام ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے