कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قربانی شعائرِ اسلام کی عظیم علامت جانوروں کی خرید و فروخت میں دھوکہ دہی سے بچیں

فتح پور، بارہ بنکی، 5 جون:عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر دارالعلوم فتح پور، بارہ بنکی کے ناظم، مولانا عطاء￿ الرحمن ندوی نے عوام الناس سے پرخلوص اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قربانی اسلام کا ایک عظیم شعار ہے، جس کا مقصد صرف گوشت حاصل کرنا نہیں بلکہ تقویٰ، اطاعت اور خالص دینی جذبے کے ساتھ سنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی ایک مالی عبادت ہے، جس میں شریعت نے مخصوص ایام میں اہلِ استطاعت پر قربانی کو واجب قرار دیا ہے۔
مولانا نے کہا کہ قربانی کے جانور کی خریداری میں احتیاط برتی جائے، جانور تندرست، عیب سے پاک اور شرعی معیار کے مطابق ہو۔ ایسے جانور کی قربانی ہرگز نہ کی جائے جو کانا، لنگڑا، اندھا، بیمار یا دبلا ہو۔ انہوں نے دکانداروں اور جانوروں کے بیوپاریوں سے کہا کہ خریداروں کو دھوکہ نہ دیں، کسی قسم کی ملاوٹ، جھوٹ یا مکاری سے کمائی گئی رقم میں برکت نہیں ہوتی، بلکہ ایسا فعل سخت گناہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قربانی میں دکھاوا، نمائش اور غیر ضروری اسراف سے پرہیز کیا جائے۔ جانور کی قیمت کا معیار خلوص نیت اور استطاعت ہے، نہ کہ نمود و نمائش۔ قربانی میں نیت کی پاکیزگی اور طریقہ کار کی درستگی سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر نیت فاسد ہو یا طریقہ خلافِ سنت ہو، تو یہ عمل قربانی کے بجائے ایک رسمی رسم رہ جائے گا۔
مولاناندوی نے والدین، سرپرستوں اور دینی طبقات سے اپیل کی کہ بچوں اور نوجوانوں کو قربانی کے مقاصد سے آگاہ کیا جائے اور ان کے دلوں میں سنت ابراہیمی کی محبت پیدا کی جائے۔ قربانی کے موقع پر بے جا تفریح، شور شرابہ، موسیقی، اور ویڈیو سازی جیسے افعال سے مکمل اجتناب کیا جائے، کیونکہ یہ عمل اس عظیم عبادت کی روح کو مجروح کرتے ہیں۔
انہوں نے شہری و دیہی علاقوں کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور ذبح کے تمام مراحل میں صفائی، سلیقہ، ماحول کا خیال، اور ہمسایوں کے جذبات کا مکمل احترام کیا جائے۔ کوئی ایسا عمل نہ ہو جو کسی غیر مسلم بھائی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے یا علاقے کے امن میں خلل ڈالے۔
مولانا نے حکومت اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ قربانی کے ایام میں بازاروں، ذبیحہ کے مقامات، اور گاؤ شالاؤں کے آس پاس امن و امان قائم رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کریں، تاکہ کسی قسم کی اشتعال انگیزی یا فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا نہ ہو۔
انہوں نے قربانی کے گوشت کی تقسیم میں غریبوں، مساکین، یتیموں، بیواؤں اور مستحقین کو ترجیح دینے کی تلقین کی اور فرمایا کہ یہ عمل قربانی کی روح کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے ایام خوشی کے ایام ہیں، لیکن ہمیں ان خوشیوں میں اپنے اردگرد کے غریب، مظلوم اور محتاج لوگوں کو ہرگز نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
آخر میں مولانا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سنتِ ابراہیمی کی صحیح روح کے ساتھ قربانی ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اس عبادت کے ذریعے ہماری زندگیوں میں تقویٰ، اخلاص اور قربانی کا جذبہ بیدار کرے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے