कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

(عام مسلمان بھائیوں کے لیے تدبرِ قرآن کے چند آسان طریقے)

تحریر:ابو خالد قاسمی
استاذ جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ غازی آباد

(عام مسلمان بھائیوں کے لیے تدبرِ قرآن کے چند آسان طریقے)
١ـ نداءاتِ رحمان (يا أيها الذين آمنوا)
قرآنِ کریم میں 89 مرتبہ "يا أيها الذين آمنوا” آیا ہے۔
اس کو نداءاتِ رحمان کہا جاتا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے 89 مرتبہ ایمان والوں کو براہِ راست محبت کے ساتھ مخاطب فرمایا ہے۔
16 مرتبہ سورۃ المائدہ میں
11 مرتبہ سورۃ البقرہ میں
9 مرتبہ سورۃ النساء میں
اور باقی دیگر سورتوں میں
خاص بات یہ ہے کہ:
سورۃ المائدہ، سورۃ الحجرات اور سورۃ الممتحنہ کی ابتداء ہی "يا أيها الذين آمنوا” سے ہوتی ہے۔

"يا أيها الذين آمنوا” میں کیا بیان ہوتا ہے؟
ان آیات میں اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو:
کسی خیر (نیکی) کا حکم دیتے ہیں
یا کسی شر (برائی) سے منع فرماتے ہیں

تدبر کرنے کا طریقہ:
مستند ترجمہ والا قرآنِ کریم اٹھائیں روزانہ ایک "يا أيها الذين آمنوا” والی آیت کا ترجمہ پڑھیں ، پھر اپنی ذات کا محاسبہ کریں:
کیا میں اس حکم پر عمل کر رہا ہوں؟
کیا میں اس برائی سے بچ رہا ہوں؟
اس طرح قرآن آپ کی روزمرہ زندگی کا آئینہ بن جائے گا

٢- يحب ولا يحب (اللہ تعالیٰ کی پسند اور ناپسند)
تدبرِ قرآن کا دوسرا نہایت آسان اور مؤثر طریقہ یہ ہے کہ:
آپ اللہ تعالیٰ کی پسند اور ناپسند کو معلوم کریں۔
قرآنِ کریم میں:
"يحب الله” 16 مرتبہ آیا ہے
"لا يحب” بھی 16 مرتبہ آیا ہے
یہ ایک نہایت خوبصورت اور دقیق توازن ہے۔

تدبر کا طریقہ:
ترجمہ والا قرآنِ کریم کھولیں روزانہ ایک "يحب” اور ایک "لا يحب” والی آیت پڑھیں
پھر اپنا جائزہ لیں:
میں کن ناپسندیدہ کاموں میں مبتلا ہوں؟
کن پسندیدہ اعمال سے محروم ہوں؟
اگر آپ اللہ کے پسندیدہ اعمال کریں تو آپ اللہ کے محبوب بندے بن جائیں گے اور اگر اللہ آپ سے محبت کرے آپ سب سے زیادہ خوش نصیب ہیں، آپ کامیاب ہیں، آپ متوازن شخصیت کے مالک ہیں، آپ بااثر انسان ہیں

جو اللہ سے ڈرتا ہے، ہر چیز اس سے ڈرتی ہے، اور جو اللہ سے نہیں ڈرتا، اللہ اسے ہر چیز سے ڈراتے ہیں۔

وہ آیات جن میں "الله يحب” آیا ہے (اللہ تعالیٰ کی پسند)
١- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [البقرة: ١٩٥] ٢- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ) [البقرة: ٢٢٢] ٣- (فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ) [آل عمران: ٧٦] ٤- (وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [آل عمران: ١٣٤] ٥- (وَاللَّهُ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ) [آل عمران: ١٤٦] ٦- (وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [آل عمران: ١٤٨] ٧- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ) [آل عمران: ١٥٩] ٨- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [المائدة: ١٣] ٩- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ) [المائدة: ٤٢] ١٠- (وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ) [المائدة: ٩٣] ١١- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ) [التوبة: ٤] ١٢- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ) [التوبة: ٧] ١٣- (وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ) [التوبة: ١٠٨] ١٤- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ) [الحجرات: ٩] ١٥- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ) [الممتحنة: ٨] ١٦- (إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ) [الصف: ٤]

وہ آیات جن میں "لا يحب” آیا ہے (اللہ تعالیٰ کی ناپسند)
١- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ) [البقرة: ١٩٠] ٢- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ) [البقرة: ٢٠٥] ٣- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ) [البقرة: ٢٧٦] ٤- (فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ) [آل عمران: ٣٢] ٥- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ) [آل عمران: ٥٧] ٦- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ) [آل عمران: ١٤٠] ٧- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا) [النساء: ٣٦] ٨- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا أَثِيمًا) [النساء: ١٠٧] ٩- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ) [المائدة: ٦٤] ١٠- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ) [المائدة: ٨٧] ١١- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ) [الأنفال: ٥٨] ١٢- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ) [الحج: ٣٨] ١٣- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِينَ) [القصص: ٧٦] ١٤- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ) [القصص: ٧٧] ١٥- (إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ) [لقمان: ١٨] ١٦- (وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ) [الحديد: ٢٣]

اگر آپ واقعی قرآن میں تدبر کرنا چاہتے ہیں تو یہ سادہ سا معمول اپنا لیں:
روزانہ کا معمول:
١ آیت "يا أيها الذين آمنوا”
١ آیت "يحب”
١ آیت "لا يحب”
پھر تین کام کریں:
سمجھیں (ترجمہ پڑھیں)
سوچیں (اپنی حالت پر غور کریں)
عمل کریں (ایک تبدیلی فوراً لائیں)

قرآن کو صرف پڑھنے کی کتاب نہ بنائیں، بلکہ اسے اپنی زندگی کا رہنما بنائیں۔
یاد رکھیں: قرآن وہ کتاب ہے جو انسان کو بدل دیتی ہے،
بشرطیکہ انسان خود بدلنے کے لیے تیار ہو۔

اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کو سمجھنے، اس میں تدبر کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اور ہمیں اپنا محبوب بندہ بنا لے۔ آمین یا رب العالمین

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے