कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قدیم گنج میں اسلم میڈیکل کو شارٹ سرکٹ سے لگی بھیانک آگ ، لاکھوں روپئے کی دوائیں جل کر خاک

ناندیڑ :21؍اگست ( نامہ نگار) شہر کے قدیم گنج علاقہ میں گزشتہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے اسلم میڈیکل میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں دکان میں رکھی لاکھوں روپئے کی دوائیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے فوراً موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے آگ قریبی دکانوں تک پھیلنے سے رک گئی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔دکان کے مالک محمد اسلم نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور نقصان بے حد زیادہ ہوا ہے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ تیار کیا اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے