किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قبیلہ راج بیلدار برادری کے بیلدار رتن سابق رکن بلدیہ سماجی و سیاسی رہنما و قائد سید نعمان حسینی کوثر کا سانحہ ارتحال

عظیم احمد خان خاکی پربھنی
( بذر یعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )

پربھنی ضلع کی بے باک آواز ،انڈین یونین مسلم لیگ کے قدیم قائد ،سماجی رہنما اور قبیلہ راج بیلدار کے رتن سید نعمان حسینی کوثر صاحب نے آج 01 جولائی 2025 کو مختصر علالت کے بعد اس دارفانی فانی کو لبیک کہہ دیا ،مرحوم کی نماز جنازہ مسجد روشن خان میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی جبکہ تدفین آبائی راج نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔واضح رہے کہ موصوف پربھنی ضلع ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں اپنی بے باک آواز ،سماجی خدمات اور سیاسی بصیرت و جرت کے لیے جانے جاتے رہے ۔انڈین یونین مسلم لیگ کے دور میں پربھنی میں قبیلہ راج بیلدار کے عبدلرشید انجینئر مرحوم،ایڈوکیٹ جاوید قادر علیگ ،سید نعمان حسینی کوثر ،امداد اللہ بیگ اشعر صاحب مرحوم نے پربھنی کی سیاست میں اپنی جرأت ،ہمت اور بے باک قیادت کے ذریعے پربھنی کی سیاست میں بہت کلیدی کردار ادا کیا ۔مرحوم سید نعمان حسینی کوثر صاحب سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ قوم و ملّت کے معاملات پر ہمیشہ بے باک نمائندگی کرتے رہے ، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی کی ایمرجنسی ہو ،یا فسادات کا دور ہو یا بابری مسجد کے بعد قوم کی قیادت ،ان معاملات میں سید نعمان حسینی کوثر صاحب اپنے جیالے ساتھیوں کے ساتھ کئی بار جیل بھی گئے اور کئی مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔سید نعمان حسینی کوثر صاحب خاص طور پر پوری زندگی مریضوں کی خدمت کرتے نظر آتے ،رات بھر پربھنی کے سرکاری اسپتال میں آنے والے مریضوں کی خدمت کرنا ،رہنمائی کرنا اور ہر مریض کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے نظر آئے ،جب بھی کوئی مریض پربھنی کے سرکاری اسپتال میں آتا سید نعمان حسینی کوثر صاحب کو آدھی رات کو بھی فون کرتا تب مرحوم فوری خدمت کے لیے پہنچ جاتے ۔مرحوم کی بے باک قیادت اور خدمات کے اعتراف میں قبیلہ راج بیلدار کی جانب سے انہیں ’’بیلدار رتن ‘‘کے سپاس نامے سے نوازہ گیا ۔سید نعمان حسینی کوثر پربھنی کے قدیم سیاسی سماجی اور ملی قائدین میں سے تھے جن کا اس دنیا سے رخصت ہو جانا اس سانحہ عظیم ہے جن کی کمی سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر نہی کیا جا سکتا ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی خدمات کو قبول فرمائے ،گناہوں کو معاف فرمائے ، مغفرت فرما کر فردوس بریں میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے