कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کے وسطی علاقے پر ایران کا کلسٹر وارڈ ہیڈ میزائل حملہ

تہران:7؍مارچ:عبرانی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کی صبح اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے نئے میزائلوں کی لہر کے دوران ایک کلسٹر وار ہیڈ میزائل نے قابض اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) کے وسط میں واقع اسرائیل کے علاقے تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کارروائی ایران پر جاری اسرائیلی و امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔عبرانی چینل 12 کے مطابق ایک کلسٹر وار ہیڈ میزائل نے تل ابیب کے مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا۔ صہیونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا تل ابیب میں جا گرا۔دوسری جانب قابض اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ ایک کلسٹر وار ہیڈ میزائل داغا گیا جس کو گرانے کے لیے متعدد دفاعی میزائل استعمال کیے گئے۔ عبرانی میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں تل ابیب کے آسمان پر میزائل کو بکھرتے اور صہیونی دفاعی نظام کو اسے روکنے کی ناکام کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بعد ازاں قابض اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی علاقے بالائی الجلیل میں ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ ایک اور بیان کے مطابق المطلہ بستی میں بھی سائرن گونج اٹھے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی اسرائیلی فوج نے دو گھنٹوں کے اندر ایران سے میزائلوں کے دو دستے داغے جانے کی تصدیق کی تھی۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیلی قیادت ایران پر جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے اپنے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور فوج نے حملوں کی جگہوں کی ویڈیوز شیئر کرنے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ 28 فروری سے قابض اسرائیل اور امریکہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کر رہے ہیں، جس میں اب تک سینکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ تہران ان حملوں کا جواب میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قابض اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر دے رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے