किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کی درندگی: 24 گھنٹوں میں 100 فلسطینی شہید، 382 زخمی

غزہ:29؍جولائی:غزہ ایک بار پھر خون میں نہا گیا۔ قابض اسرائیل کی اندھا دھند بمباری اور وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم 100 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں دو شہدا کی لاشیں ملبے تلے سے نکالی گئیں، جبکہ 382 معصوم شہری زخمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز کے دوران جو شہدا ہسپتالوں تک پہنچائے گئے ان میں 25 مزدور شہدا شامل ہیں جو محض اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے نکلے تھے، مگر قابض اسرائیل کی مجرمانہ جارحیت کی نذر ہو گئے۔ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 237 سے تجاوز کر گئی۔وزارت صحت کے مطابق صرف ان شہدا کی تعداد جنہیں مزدوروں اور روزی کمانے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے 1,157 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 7,758 سے زائد ہو چکی ہے۔ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات دل دہلا دینے والی ہیں۔ شدید قحط، غذائی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 فلسطینیوں نے دم توڑ دیا۔ ان میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جن کے جسم بھوک سے سوکھ گئے تھے۔ وزارت صحت کے مطابق بھوک اور غذائی قلت کے باعث اب تک 147 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں 88 بچے شامل ہیں۔قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری کے نتیجے میں 18 مارچ سنہ2025 سے آج تک شہدا کی تعداد 8,755 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 33,192 تک جا پہنچی ہے۔سات اکتوبر سنہ2023 سے شروع ہونے والے اس بیرحمانہ حملے نے اب تک کی سب سے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 59,921 ہو چکی ہے اور خمیوں کی تعداد 145,233 سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ابھی بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور کئی زخمی سڑکوں پر زندگی کی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ لیکن قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث ایمرجنسی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار موقع پر پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ان زخمیوں اور شہدا کی زندگی اب بھی ایک فیصلہ کن لمحے کی منتظر ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے