किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا:ایرانی رہبر اعلی خامنہ ای

تہران:14؍جون:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج قابض اسرائیل کو ایسا عبرتناک سبق سکھائیں گی کہ وہ قابل رحم حالت میں پہنچ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ یہ صہیونی ریاست کسی صورت سزا سے نہیں بچ پائے گی اور اس کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ایرانی سرزمین پر قابض اسرائیل نے جمعہ کی صبح سے ایک کھلی جنگ کا آغاز کیا ہے۔ صہیونی جنگی طیاروں نے ایران کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے جن میں فوجی اور ایٹمی تنصیبات کے علاوہ شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں میں ایران کے کئی شہری شہید ہوئے جن میں اعلی فوجی قیادت اور ایٹمی ماہرین بھی شامل ہیں۔ ایران نے ان حملوں میں درجنوں افراد کے شہید اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کے مطابق صرف صوبہ تہران میں رہائشی علاقوں پر کی گئی صہیونی بمباری میں 78 شہری شہید ہوئے، جب کہ 329 افراد زخمی ہوئے۔قابض اسرائیل کی یہ درندگی اور کھلا حملہ نہ صرف ایران کی سالمیت بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام پر براہِ راست حملہ ہے۔ یہ وہی صہیونی دشمن ہے جو سنہ1948 سے فلسطینیوں کی سرزمین پر قابض ہے، لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر چکا ہے اور آج بھی غزہ میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔اب اس نے ایران کی سرزمین پر کھلی جنگ چھیڑ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف فلسطین کے نہیں، بلکہ پوری مسلم دنیا کے امن کا دشمن ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای کا یہ دوٹوک اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ اب خطے کی اقوام قابض اسرائیل کی درندگی کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ایران کی طرف سے یہ پیغام واضح ہے کہ صہیونی جارحیت کا ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا اور فلسطین سے لے کر تہران تک ایک ہی صہیونی دشمن کا حساب لیا جائے گا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے