किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل کا’’ناقابل تسخیر‘‘ہونے کا گھمنڈ ایرانی میزائلوں سے پاش پاش

غزہ:15جون:قابض اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد فلسطین پر ہونے والے مظالم کی ایک جھلک قابض ریاست خود بھگتنے لگی ہے۔ "الوعد الصادق 3 کے نام سے شروع ہونے والے ایرانی ردعمل نے تل ابیب، نقب اور وسطی فلسطین کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں اب عمارتیں ملبے کا ڈھیر، گاڑیاں جل کر راکھ اور سڑکیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ وہی منظرنامہ ہے جو بیس ماہ سے مسلسل نہتے اور محصور فلسطینیوں پر قابض اسرائیل نے مسلط کر رکھا ہے۔ آج وہی آگ، وہی چیخیں، وہی تباہی قابض ریاست کے آباد کاروں کا مقدر بن چکی ہے۔ پہلی بار، اسرائیل کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں سنہ 2023 سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے بعد پہلی بار قابض اسرائیل کو اس تلخ حقیقت کا سامنا ہے کہ جب مظلوم کی آہ عرش تک پہنچتی ہے، تو قلعے بھی ریت کے گھروندوں کی طرح بکھر جاتے ہیں۔ آج کوئی جگہ محفوظ ہے، نہ کوئی پناہ گاہ کارآمد۔ سائرن کی گونج، پناہ گاہوں میں بھاگتے بچے، سڑکوں پر خوف زدہ چہرے یہی سب کچھ وہ ہے جو اہل غزہ روز جھیلتے ہیں۔ ایران کی طرف سے یہ جواب اسرائیل کی اس غنڈہ گردی کا ردعمل ہے جو اس نے نہ صرف ایران بلکہ فلسطین، لبنان، شام اور دیگر خطوں میں دکھائی۔ یہ حملے قابض اسرائیل کے اس سکیورٹی نظام کی قلعی کھولتے ہیں جس پر وہ ہمیشہ فخر کرتا تھا۔ آج اس کی سکیورٹی، صرف ایک فریب ثابت ہوئی۔ تل ابیب لرز اٹھا، ہلاکتیں اور تباہی قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کئی مرتبہ میزائل داغے گئے۔ تل ابیب میں ایک اہم مقام پر میزائل گرنے کی تفصیل اب تک چھپائی جا رہی ہے مگر تصاویر اور بیانات سے واضح ہے کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ ریشون لتسیون اور رمات گان میں ایرانی میزائلوں نے تین قابض صہیونیوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ زخمیوں کی تعداد 90 تک پہنچ چکی ہے۔ تل ابیب کے مرکزی علاقوں میں تباہی اس قدر شدید ہے کہ خود اسرائیلی ذرائع بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔ یدیعوت احرونوت کے مطابق، صرف 15 منٹ میں ایران نے تین بار میزائل داغے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس کارروائی میں جدید، اسمارٹ اور انتہائی درست نشانہ لگانے والے میزائل استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ ایک ایرانی اعلی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ "اب اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ اس کے مطابق ایران کا جواب صرف آغاز ہے انجام اسرائیل کے ہاتھوں لکھا جا چکا ہے۔ بنجمن نیتن یاھو کی طاقت کا زعم ریزہ ریزہ جمعہ کی شام قابض ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران پر جنگ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جھوٹی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا، مگر چند گھنٹوں بعد جو کچھ اسرائیل کے گلی کوچوں میں بکھرا پڑا ہے، وہ اس تکبر کا جواب ہے۔ ٹوٹی عمارتیں، گرے ہوئے شیشے اور سڑکیں جنہیں اب میدانِ جنگ کہا جا رہا ہے یہ سب اس ظلم کی قیمت ہے جو فلسطین پر ڈھایا گیا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جو قابض اسرائیل "درست نشانے کی بمباری کہا کرتا تھا، آج وہی "گائیڈڈ صلاحیت سے تیار بم اس کے اپنے شہروں پر برس رہے ہیں۔ میزائل پناہ گاہوں اور کمانڈ سینٹروں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور پورے اسرائیلی سماج کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ تل ابیب پولیس کے سربراہ کے مطابق ایرانی حملہ وسیع تھا، کئی مقامات متاثر ہوئے، اور امدادی ٹیمیں بند شیلٹرز میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ قابض اسرائیلی چینل 13 کے مطابق تل ابیب اور اس کے گردونواح میں درجنوں عمارتوں اور گاڑیوں کو براہ راست میزائل لگے یا ان کے ٹکڑے لگنے سے نقصان پہنچا۔ ہارٹز اخبار نے بتایا ہے کہ تل ابیب میں 32 منزلہ ایک عمارت بری طرح متاثر ہوئی، جب کہ 300 افراد کو گھروں سے نکالنا پڑا۔ جب آسمانِ غزہ پر خوشی کی تکبیریں بلند ہوئیں اور جب یہ ایرانی میزائل فلسطین کی فضاں سے گزرے، تو اہلِ غزہ کی زبان سے "اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں۔ وہی غزہ، جو بیس ماہ سے قابض اسرائیل کے بموں، قحط، قتل اور تباہی کی زد میں ہے آج ان مظلوموں کے چہروں پر ایک امید کی جھلک نظر آئی۔ ان کے دلوں سے نکلی دعاں کا شاید یہ ابتدائی ثمر تھا۔ قابض اسرائیل پر ہونے والی یہ تباہی کوئی اچانک واقعہ نہیں بلکہ اس مسلسل درندگی کا قدرتی نتیجہ ہے جو اس نے فلسطینیوں پر روا رکھی۔ ان حملوں نے ایک بار پھر یہ سچائی واضح کر دی ہے کہ ظلم کبھی محفوظ نہیں ہوتا، اور نہ ہی درندگی کا بازار ہمیشہ گرم رہتا ہے۔ یہ دن اس بات کا اعلان ہے کہ قابض اسرائیل کا "مکمل تحفظ کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ وہ دہشت گردی جو وہ غزہ، مغربی کنارے اور دیگر خطوں میں برپا کرتا رہا، اب خود اس کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے