कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قائد آل انڈیا او بی سی ارگنائزیشن شبیر احمد انصاری کا انتقال

جالنہ :22؍مارچ ( لیاقت علی خان یاسر جالنوی )قائد آل انڈیا او بی سی آرگنائزیشن محترم شبیر احمد انصاری صاحب ساکن ریلوے گیٹ نوتن وساہت قدیم جالنہ کا آج بروز اتوار 22؍ مارچ 2026 دوپہر 12:30/ بجے طویل علالت کے بعد 79؍ سال کی عمر میں انتقال ہوچکا ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے ، چھ لڑکیاں اور پورا خاندان ہے ۔ آج بعد نماز عشاء شب 09 بجے میت ان کی رہائش واقع ریلوے گیٹ نوتن وساہت قدیم جالنہ سے اٹھائی جائے گی اور احاطہ درگاہ سید احمد شیر سوار قدیم جالنہ میں نمازِ جنازہ ادا کی جائےگی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ، انشاءاللہ۔ مرحوم شبیر احمد انصاری صاحب ملک میں او بی سی آرگنائزیشن کی معرفت اور او بی سی ریزرویشن کے حصول کے لئے ہر وقت جانے جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ، آمین یارب العالمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے