कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض کیمپس میں کینٹین ڈے کا کامیاب انعقاد

طلبہ کو عملی کاروباری تربیت فراہم کرنے کا مؤثر اقدام

پربھنی: 23؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)فیض کیمپس میں ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب کی رہنمائی میں کینٹین ڈے پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح صبح 10:00 بجے ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب کے ہاتھوں سے ہوا۔اس موقع پر فیض کیمپس کی چیئرپرسن محترمہ انیس صدیقی صاحبہ، ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل جناب ثناء اللہ خان صاحب، محترمہ تالیہ صاحبہ، فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدر مدرس جناب صفی اللہ خان صاحب، ہائی اسکول کی اساتذہ محترمہ ریشما صاحبہ اور جناب اسد صاحب، نیز پرائمری اسکول کے اساتذہ جناب ابرار صاحب اور محترمہ فاطمہ صاحبہ موجود تھے۔کینٹین ڈے پروگرام میں جماعت پنجم تا گیارہویں کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلبہ نے مختلف غذائی اشیاء کے اسٹال لگا کر عملی طور پر کاروباری سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کے تیار کردہ اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو حقیقی کاروباری دنیا سے روشناس کرانا، نفع و نقصان کے اصول سکھانا اور یہ واضح کرنا ہے کہ ریاضی کا روزمرہ زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت، خود انحصاری اور عملی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔پروگرام کے اختتام پر تمام پرائمری، ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ بالخصوص جناب ابرار صاحب کی خدمات کو سراہا گیا، جبکہ رحیم چاچا اور ذیشان بھائی کے تعاون سے پروگرام کو کامیاب بنانے پر ان کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے