कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض کیمپس میں پُر وقار روزہ افطار کا اہتمام

پربھنی : 11؍مارچ (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام فیض کیمپس میں واقع فیض العلوم پرائمری اسکول، فاطمہ ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک باوقار اور روح پرور روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور رمضان المبارک کی روحانی فضا میں اجتماعی افطار کا لطف حاصل کیا۔افطار پروگرام میں فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان، سوسائٹی کے صدر اکبر علی خان، رکن رفعت علی خان اور جوائنٹ سیکریٹری محترمہ انیس صدیقی صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد صفی اللہ خان، فاطمہ ہائی اسکول کے پرنسپل محمد ثناء اللہ خان سمیت تمام اساتذۂ کرام بھی اس بابرکت محفل میں موجود رہے۔افطار کے موقع پر اساتذۂ کرام کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ دسترخوان پر مختلف اقسام کے افطاری کے لوازمات ترتیب دیے گئے تھے جن سے طلبہ و طالبات نے خوشی اور اطمینان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ پروگرام کے دوران پورے ماحول میں نظم و ضبط اور خوشگوار فضا قائم رہی جس کی سبھی نے تعریف کی۔اس موقع پر معلم محمد ابرار خان سر نے طلبہ و طالبات کو اجتماعی دعا پڑھائی۔ دعا میں ملک و ملت کی ترقی، امن و سلامتی اور تمام مسلمانوں کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ طلبہ و طالبات نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ دعا میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ذمہ داران اور اساتذۂ کرام نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس طرح کے روحانی اور تربیتی پروگرام طلبہ و طالبات کے اندر دینی شعور، باہمی محبت اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے آئندہ بھی اسی طرح کے بامقصد اور تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے