कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض کیمپس میں سائنسی نمائش، کوئیز اور مناظرہ مقابلوں کا کامیاب انعقاد

 

پربھنی: 25؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) آج بروز اتوار بتاریخ 25 جنوری کو فیض کیمپس میں طلبہ کی تعلیمی، سائنسی اور فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد سے سائنسی نمائش، علمی کوئیز اور مناظرہ مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس تعلیمی پروگرام میں ششم تا بارہویں جماعت کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب اکبر علی خان نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ادارہ کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان، محترمہ انیس صدیقی صاحبہ اور ادارہ کے نائب صدر جناب شیخ کلیم صاحب شریک رہے۔ معزز مہمانوں نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی مقابلے طلبہ میں اعتماد، سائنسی شعور اور مثبت مسابقت کو فروغ دیتے ہیں۔ علمی کوئیز مقابلہ جماعت ششم اور ہفتم کے درمیان منعقد ہوا، جس کی نظامت مولانا مجیب صاحب نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ مناظرہ مقابلہ جماعت ہشتم تا بارہویں کے طلبہ کے درمیان ہوا، جس میں مقررین نے مدلل انداز اور شستہ زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سائنسی نمائش میں جماعت ششم تا بارہویں کے طلبہ نے مختلف سائنسی ماڈلز اور تجربات پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر صدرِ مدرس فیض کیمپس جناب صفی اللہ خان اور پرنسپل جناب ثناءاللہ خان نے پروگرام کے بہترین نظم و نسق اور تعلیمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کی کامیابی میں اساتذہ کرام کی انتھک محنت، عمدہ منصوبہ بندی اور مثالی انتظامات کا نمایاں کردار رہا۔ آخر میں مہمانوں نے انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔اس طرح کی اطلاع محمد ابرار خان سر نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے