कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول کے طلبہ و طالبات کا ٹرف میدان پر شاندار تعلیمی و تفریحی دورہ — بچوں کی خوشی دیدنی

پربھنی :11جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) فیض العلوم پرائمری اسکول، پربھنی کے پنجم جماعت کے طلبہ و طالبات نے اپنے معلمِ جماعت محمد ابرار خان کی رہنمائی میں “سید ٹرف اینڈ اسنوکرس گیمز” کا ایک نہایت یادگار اور پُر لطف تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر ننھے منھے طلبہ و طالبات کے چہروں پر چمکتی ہوئی مسکراہٹیں، جوش، ولولہ اور خوشی کا عالم قابل دید تھا۔دورے کے آغاز پر محمد ابرار خان نے ٹرف میدان کی افادیت، صحت بخش سرگرمیوں کی اہمیت اور کھیلوں کے ذریعے بچوں کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ طلبہ و طالبات نے اسنوکر کے کھیل کا براہِ راست مشاہدہ کیا اور اس کے اصول و طریقۂ کار کو بڑی دلچسپی کے ساتھ سنا۔ بچوں کو عملی طور پر مختلف کھیلوں کا تجربہ کرنے کا موقع ملا جس سے ان کا اعتماد اور ٹیم اسپریٹ مزید مضبوط ہوا۔“سید ٹرف اینڈ اسنوکرس گیمز” کے مالک جناب حیدر صاحب اور منیجر جناب وسیم بھائی نے بچوں کا شاندار استقبال کیا اور مکمل محبت کے ساتھ رہنمائی فراہم کی۔ معلمِ جماعت محمد ابرار خان نے دل کی گہرائیوں سے دونوں حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے یہ تعلیمی دورہ نہایت کامیاب اور یادگار ثابت ہوا۔ اس موقع پر فرحان سر کا کردار بھی نہایت نمایاں اور قابلِ ستائش رہا۔اس تعلیمی دورے نے بچوں کے دلوں میں کھیلوں کے لیے نئی امنگ پیدا کی، صحت مند سرگرمیوں کی طرف رغبت بڑھائی اور نظم و ضبط، باہمی تعاون اور کھیل کے اخلاق کی قدروں کو مضبوط کیا۔ طلبہ و طالبات کے سرپرست حضرات نے اس کامیاب دورے پر اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے بہترین قدم قرار دیا۔اس تعلیمی دورہ کو کامیاب بنانے میں فرحان سر نے نمایاں کردار ادا کیا. یہ دورہ نہ صرف تفریح تھا بلکہ سچی معنوں میں سیکھنے، سمجھنے اور آگے بڑھنے کا پیغام بھی تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے