कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول میں یومِ سائنس شاندار انداز میں منایا گیا

پربھنی:28؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)پربھنی کے معروف تعلیمی ادارے فیض العلوم پرائمری اسکول میں یومِ سائنس نہایت جوش و خروش اور تعلیمی ولولے کے ساتھ منایا گیا۔ اس بامقصد پروگرام میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی تخلیقی و سائنسی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پروگرام کا آغاز جماعت دوم کی ہونہار طالبہ بی بی ہاجرہ سید شعیب کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو روحانیت سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں جماعت ہفتم کی طالبات مریم مجیب تنبولی اور ردا محمد عمران نے سائنس کی اہمیت اور جدید دور میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر مدلل اور مؤثر تقاریر پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس انسان کی ترقی، سہولت اور فلاح کا بنیادی ذریعہ ہے۔ جماعت پنجم کی طالبات مصیرہ عظیم اور عشمیرہ شیخ واجد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے روزمرہ زندگی میں سائنس کے استعمال کو نہایت سادہ اور عمدہ انداز میں بیان کیا۔اس موقع پر مختلف جماعتوں کی طالبات نے سائنسی چارٹس اور ماڈلز کی خوبصورت نمائش پیش کی، جن میں نظامِ شمسی، انسانی جسم کی ساخت، آبی آلودگی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ حاضرین نے طالبات کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔پروگرام کے اختتام پر معلم محمد ابرار خان نے اپنے خطاب میں سائنس کی ہماری زندگی میں اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ کو تحقیق و جستجو کا شوق پیدا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر معلم فرحان سر، اسرار سر، غوث سر اور عائشہ الکسیری میڈم نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اساتذۂ کرام کی مشترکہ کاوشوں سے یہ پروگرام نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے