कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول میں اسپورٹس ویک کا شاندار اور یادگار افتتاح

پربھنی :20؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) شہر کے معروف تعلیمی ادارہ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام فیض العلوم پرائمری اسکول میں یومِ جمہوریہ کے پُرمسرت موقع پر اسپورٹس ویک کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ اس باوقار تقریب کا افتتاح ادارہ کے بانی و سیکریٹری ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب کے دستِ مبارک سے ہوا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس محمد صفی اللہ خان صاحب خصوصی طور پر موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ اسپورٹس ویک میں جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ اس دوران نیمو چمچا ریس، لنگڑی دوڑ، تھیلا ریس، رسی کھینچ سمیت مختلف دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن سے بچوں میں مسابقت اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا ہوا۔ تمام اساتذۂ کرام نے ان مقابلوں کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا اور بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ اسپورٹس ویک کا انعقاد ادارہ کی ہمہ جہت تعلیمی پالیسی کا روشن مظہر ثابت ہوا۔ اس طرح کی اطلاع معلم محمد ابرار علی خان نے دی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے