कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول رحمت نگر میں یومِ جمہوریہ کا کامیاب انعقاد

پربھنی: 28؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ہر سال کی طرح اس سال بھی 26 جنوری یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے فیض العلوم پرائمری اسکول، فیض کیمپس، رحمت نگر، پربھنی میں طلبہ و طالبات کا ایک کامیاب تعلیمی و ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام پرچم کشائی کے بعد عمل میں آیا۔پروگرام کا آغاز شیخ اشاز ابنِ مجاہد خان کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسول ﷺ ہدایت خان واجد خان پٹھان نے پیش کی۔ اس اجلاس کی صدارت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب اکبر علی خان نے کی۔ سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران میں جناب کلیم صاحب (نائب صدر)، جناب ڈاکٹر سمیع اللہ خان (سرپرست و معتمد سوسائٹی) اور جناب رفعت علی خان (رکن سوسائٹی) شامل تھے۔مہمانانِ خصوصی میں محترم یوسف صابر صاحب (رکن، راجستھان یونیورسٹی، شعبۂ اردو) اور شہر کے معروف شاعر جناب شفیع احمد شفیع موجود تھے۔ علاوہ ازیں محترمہ انیس صدیقی صاحبہ،چیئرمین سوسائٹی بھی موجود رہے۔ محترم ثناء اللہ خان سر پرنسپل فاطمہ جونیئر کالج و فاطمہ ہائی اسکول محترم صفی اللہ خان سر صدر مدرس، فیض العلوم پرائمری اسکول اور دیگر اساتذہ نے مہمانان کا گل پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔اس پروگرام میں طلبہ و طالبات نے خوشی و مسرت کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے مختلف تعلیمی اور ثقافتی مظاہرے پیش کیے، جنہیں حاضرین اور مہمانان نے بے حد سراہا۔ اسی موقع پر طلبہ و طالبات کو مہمانان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔اپنے خطاب میں محترم یوسف صابر صاحب نے طلبہ کو تعلیم، ترقی اور خصوصاً جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کی نصیحت کی، ساتھ ہی طالبات کے مقابلے میں بعض طلبہ کی تعلیمی عدم توجہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ بعد ازاں جناب ڈاکٹر سمیع اللہ خان سر نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے طلبہ کو مختصر مگر جامع معلومات فراہم کیں اور تاریخِ ہند میں ہندوستانی باشندوں کے کردار کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ اس پروگرام میں سرپرست حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اسکول انتظامیہ و اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔ نظامت کے فرائض محترمہ حنا صاحبہ نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں تمام اساتذہ بالخصوص ثقافتی کمیٹی کے ذمہ دار اساتذہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔آخر میں جناب ابرار علی خان سر کے کلماتِ تشکر پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔اس طرح کی معلومات مدرس مفتی سعید ندوی نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے