कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول، پربھنی کے طلبہ کا کولڈ اسٹوریج کا تعلیمی دورہ

پربھنی:7 جنوری (ضلع نامہ نگاراعتبار نیوز محمد سرور شریف) تعلیمی دورہ کا دوسرا دن۔۔۔فیض العلوم پرائمری اسکول، پربھنی کی جماعت پنجم کے طلبہ و طالبات کو پیشہ ورانہ اور عملی تعلیم سے واقف کروانے کے مقصد سے ایک معلوماتی تعلیمی دورہ کولڈ اسٹوریج میں کروایا گیا۔ اس موقع پر عبدالوسیم عبدالمنان کولڈ اسٹوریج کے مالک جناب عبدالوسیم نے طلبہ و طالبات کا پرتپاک استقبال کیا۔تعلیمی دورے کے دوران معلم جماعت محمد ابرار خان کی نگرانی میں طلبہ نے کولڈ اسٹوریج کا مشاہدہ کیا۔ جناب عبدالوسیم نے بچوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کولڈ اسٹوریج کے نظام، درجۂ حرارت کی اہمیت، اجناس و اشیائے خوردونوش کو محفوظ رکھنے کے طریقے اور اس پیشے سے وابستہ ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ طلبہ نے گہری دلچسپی کے ساتھ معلومات حاصل کیں اور مختلف سوالات بھی کیے۔دورے کے اختتام پر معلم جماعت محمد ابرار خان نے جناب عبدالوسیم کا اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعلیمی دورے طلبہ میں عملی علم، خود اعتمادی اور پیشہ ورانہ شعور پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے