कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی (فیض کیمپس) کے طلبہ کی ایلیمنٹری و انٹر ڈرائنگ امتحان میں شاندار کامیابی

پربھنی:22؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ڈائریکٹوریٹ آف آرٹس، مہاراشٹر کی جانب سے 09 جنوری 2026 کو مہاراشٹرا ایلیمنٹری و انٹر ڈرائنگ گریڈ امتحان 2025-26 کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں شہر پربھنی کے معروف تعلیمی ادارے فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں اور صد فیصد کامیابی حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔امتحان میں فیض العلوم پرائمری اسکول، فاطمہ ہائی اسکول، فاطمہ پرائمری اسکول، اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کے کل 53 طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی، جن میں تمام کے تمام طلبہ و طالبات نے اعلیٰ درجہ سے کامیابی حاصل کی۔اس شاندار کامیابی کی خوشی میں 20 جنوری بروز منگل فیض کیمپس میں ایک تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں کامیاب طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹس دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ہمیشہ طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و تخلیقی ترقی پر زور دیتی رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ طلبہ ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر ادارے کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان، صدر سوسائٹی اکبر علی خان، چیئرمین انیس صدیقی، فاطمہ جونیئر کالج کے پرنسپل ثناء اللہ خان، فیض العلوم پرائمری اسکول کے صدر معلم صفی اللہ خان اور جمیع اساتذہ کرام نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں تفصیلات شعیب نعیم، مددگار معلم فیض العلوم پرائمری اسکول نے فراہم کیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے