कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فہرست رائے دہندگان (یادی نمبر ) 89 اور 100 کے لیے بی ایل او کی فوری تقرری کا مطالبہ، افسران کی یقین دہانی

پربھنی :23؍مارچ (ضلع نمائندہ اعتبار نیوز محمد سرور شریف )آج بتاریخ 23 مارچ 2026 کو الیکشن آفیسر اور ضلع کلکٹر کے نام ایک اہم مکتوب پیش کرتے ہوئےفہرست رائے دہندگان ( یادی نمبر ) 89 اور 100 کے لیے بی ایل او (BLO) کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔مکتوب میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری خصوصی نظرِ ثانی (SIR) کے تحت میپنگ کا عمل 31 مارچ تک مکمل کرنا لازمی ہے، تاہم مذکورہ دونوں یادیوں میں میپنگ کے لیے بی ایل او کی عدم موجودگی کے باعث اب تک میپنگ کا کام صفر فیصد (0%) رہا ہے، جو باعثِ تشویش ہے۔اس سلسلے میں کارپوریٹر ہارون یونس سرور، زبیر جنسیوا ، محمد عرفان ، حافظ اشفاق و دیگر معززین نے مشترکہ طور پر درخواست پیش کرتے ہوئے افسران سے BLO کی فوری تقرری کی اپیل کی۔افسران نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ یادی نمبر 89 اور 100 کے لیے بی ایل او کی تقرری جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی تاکہ میپنگ کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے