किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فقیر محمد خان اُردو اسکول پھلمبری میں سیرت کوئز کے انعامات کی تقسیم

پھلمبری :22؍ستمبر(سیّد عبدالقدوس علی)مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام جاری فقیر محمد خان اُردو پرائمری و ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس پھلمبری میں اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے موقع پر بین المدارس سیرت کوئز کا انعقاد عمل میں آیا جس میں فقّیر محمد خان اُردو اسکول ، ضلع پریشد اُردو اسکول ، کے بی وانکھیڑے مراٹھی اسکول ،شانتی نکیتن مراٹھی اسکول، اوسس انگلش اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیرت کوئز کے روحِ رواں مجیب ملتانی سر (صدر مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ) سیرت کوئز کو سیّد عبدالقدوس علی سر نے ترتیب دیا اور مفتی قاضی سیّد ظریف الدین ، مفتی سیّد اظہر فلاحی کی نگرانی میں اور سیّد حافظ عبدالرزاق ملّی صدر جمیعت علماء کی سرپرستی میں پائے تکمیل کو پہنچا اسی طرح سیرت کوئز کے معاونین عمر مختار سر ،ماجد خان سر ،عبدالرزاق سر،صدیقی انوار احمد ،عرفان سر مجاہدسر kbwk، درشہوار میڈمzp تھے اسی طرح عبدالستار سر انچارج مدرسہ ہٰذا ، ثریا بانو صدر معلمہ مدرسہ ہٰذا کی خصوصی رہنمائی رہی ہےپروگرام کی شروعات جماعتِ ہشتم کی طالبہ عرشین فاطمہ اظہر شاہ کی تلاوت قرآن سے ہوئی حمد باری تعالیٰ جماعت نہم کی طالبہ قاضی صدف فاطمہ منتیجب نے پیش کیا اور نعت مبارک جماعت دہم کے طالب علم الطاف نعیم نے پیش کی۔پروگرام کی صدارت خان مجیب ملتانی سر نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی قاضی سیّد ظریف الدین ، مفتی سیّد اظہر فلاحی ،مفتی قیصر قاسمی ،مولانا سیّد اطہر محمدی ، ملک نورالدین ، حاضر تھے ، صدر اور مہمان خصوصی کی ہاتھوں سیرت کوئز میں کامیاب طلباء و طالبات کی قرعہ اندازی کی گئی جس میں انعام اول حاصل کیا جماعتِ ششم کی طالبہ عائیشہ سیّد جنید انعام اول حاصل کرنے والی طالبہ کو معلمہ خان تبسم کی جانب سے نقد ایک ہزار روپیے دیے گئی اسی طرح انعام دوم حاصل کرنے والی تنظیم سیّد بودھن کو معلمہ فرزانہ بیگم کی جانب سے نقد سات سوپچاس روپیے دیے گئے انعام سوم حاصل کرنے والی طالبہ اقراء سیّد جنید کو صدر معلمہ ثریا بانو کی جانب سے پانچ سو روپیے نقد دیے گئے اسی طرح انعام چہارم حاصل کرنے والی فاطمہ سیّد صدام کو معلمہ خان نسرین کی جانب سے نقد دو سو پچاس دیئے گئے اسی طرح تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد سے نوازا گیا ۔ صدیقی انور احمد کی جانب سے چاروں طالبات کو خُصوصی انعام دیا گیا۔بعد ازاں تقسیم انعامات کے مفتی سیّد اظہر فلاحی نے مؤثر انداز میں طلباء کو آپ صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے روشناس کروایا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں مولانا سیّد اطہر محمدی ،عمر مختار سر ،ماجد خان سر ،عبدالرزاق سر،صدیقی انوار احمد ،عرفان سر مجاہدسر kbwk ، محترمہ درشہوار zp ، ثريا بانو صدر معلمہ مدرسہ ہٰذا ، خان کوثر،فرزانہ بیگم ،خان تبسّم، خان نسرین ،صدف انجم ،نفیس پروین ،ندیم قادری نے انتھک محنت کی پروگرام کی نظامت علیشہ انور پٹیل ، صباحت فاطمہ ،عرشین فاطمہ نے عمر مختار سر کی نگرانی میں انجام دیے خان عبدالستار سر انچارج مدرسہ ہٰذا کے شکریہ پر پروگرام کا اختیتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے