किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فقیر محمد خان اُردو اسکول پھلمبری میں سکھی ساوتری سمیتی کی تشکیل

پھلمبری PSI آبوج میڈم کا طلباء سے اظہار خیال

پھلمبری :17؍ستمبر(سیّد عبدالقدوس علی)مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام جاری فقیر محمد خان اُردو پرائمری ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس پھلمبری میں ریاستی حکومت کی جانب سے چلایا جارہے پروگرام کے تحت سکھی ساوتری سمیتی بنائی گئی ہے۔مہاراشٹر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مہاراشٹر کے سبھی اسکولوں میں سکھی ساوتری کمیٹی کی تشکیل کرنے کا حکم صادر کیا. اسے ضروری قرار دیتے ہوئے ایک تحریری فرمان جاری بھی کیا۔ کمیٹی کا مقصد حکومت نے بھی واضح کر دیا کہ اسکول، بچوں کے والدین پولیس اور غیر سرکاری تنظیم کے مابین بہتر تعلقات قائم ہوں اور اس سے طلباء کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔مہاراشٹر کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی صدر سشی بین شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکھی ساوتری جو کمیٹی ہوتی ہے اس کا جی آر جاری کیا گیا تھا یہ بہت ہی اہم ہے۔ بچے دو جگہ پر فیملی میں یا اسکول میں سب سے زیادہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ اسکول میں ریگنگ ہوتی ہے کوئی اور دقتیں اُن کے ساتھ پیش آسکتی ہیں تو بچے کہاں بتائیں؟ کیسے بتائیں؟ کسے بتائیں؟ اسکول میں کمیٹی ہونے سے وہ اپنی باتیں بے جھجھک بتا سکتے ہیں۔ اس کمیٹی میں اسکول کے دو نمائندے ہوتے ہیں۔ اُس کے علاوہ پولیس، جوان طلبہ اساتذہ بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوتے ہیں۔ بچے وہاں اپنی من کی بات بےخوف ہوکر بول سکتے ہیں۔اسی کے مناسبت سے اسکول میں پروگرام رکھا گیا جس کی صدارت پھلمبری PSI آبوج میڈم نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ہیڈ کانسٹیبل سنوارنا کرٹادے ، ثریا بانو صدر معلمہ مدرسہ ہٰذا حاضر تھیں PSI آبوج میڈم ن طالبات کو موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی حفاظت کرنے اور شکایت کس طرح کرے اس کے طریقے بتائے۔پروگرام کو بہتر بنانے میں عبدالرزاق سر ،عمر مختار سر ،صدیقی انور سر ،ماجد خان سر ،عرفان سر ، مولانا اطہر محمدی، فرزانہ بیگم ، خان نسرین بیگم ، خان تبسّم بیگم، خان کوثر بیگم ، صدف انجم ، نفیس پروین ،قادری ندیم احمد نے انتھک محنت کی اور HOD کی نگرانی میں پروگرام تکمیل کو پہنچا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے