कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فقیر محمد خان اردو اسکول پھلمبری میں کینٹین ڈے کا انعقاد

پھلمبری:6؍دسمبر (عبدالقدوس سر )مجیب ملتانی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی اورنگ آباد کے زیر انصرام جاری فقیر محمد خان اردو پرائمری ہائی اسکول اینڈ آرٹ جونئر کالج پھلمبری میں اسکولی سطح پر کینٹین ڈے کا انعقاد عمل میں آیا.پروگرام کی شروعات جماعت نہم کے طالب علم ندیم شیخ خالق کی تلاوت قرآن سے ہوئی حمد باری تعالی جماعت دہم کی طالبہ علیشہ انور پٹیل نے پیش کیا اور نعت مبارک کا نذرانہ جماعت دہم کی طالبہ آشنہ معین الدین نے پیش کیا.پروگرام کی صدارت مجیب ملتانی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم مجیب سر نے کی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الیاس منیار ، انور پٹیل ، ریاض شاہ ،حاضر تھے۔ تمام ہی مہمانان کا شال و گل دے کر استقبال کیا گیا.بعد از پروگرام محترم ملتانی مجیب سر کے ہاتھوں کینٹین ڈے کا افتتاح عمل میں آیا. ملتانی مجیب سر نے اپنے خطاب میں طلباء اور اساتذہ کو نصیحت کی اور کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کرو تاکہ ہماری نجات ہوسکے طلبہ سے کہا کہ خوب محنت کریں اور اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان اسکول کا نام روشن کریں.طلباء و طالبات نے محمدعبدالرزاق سر اور معلمہ صدف انجم کی نگرانی میں بہترین انداز میں اسٹال لگاکر تجارت کی جس کی بہت زیادہ تعریف کے ساتھ طلباء کی حوصلہ افزائی کی گی.کینٹین ڈے کو کامیاب بنانے میں ثریا بانو ، خان تبسم، فرزانہ بیگم، خان کوثر، عبدالستار سر، پٹھان ماجد سر ، عمر مختار سر ، عرفان احمد سر ، صدیقی انور احمد، قادری ندیم، نفیس پروین نے انتھک محنت کی اور کینٹین ڈے کو کامیاب بنایا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے